شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے فیضان سے عُمُومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ خصوصی یعنی گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائی بھی فیض یاب ہوتے ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جن کوعُمُوماًمعاشرہ میں کوئی اَہَمِّیَّت نہیں دیتا ۔علمِ دین نہ ہونے اور نیک صحبت سے دور ہونے کی وجہ سے بعض تو ضَروری معلومات تک سے محروم ہوتے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی تربیت اور مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی کی کاوشوں کے نتیجے میں آج پاکستان کے کئی شہروں میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں خُصوصی اسلامی بھائیوں کے حلقے لگتے ہیں۔ بڑی راتوں میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات اور رَمَضانُ الْمبارَک کے اجتماعی اعتکاف میں بھی ان کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔