تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل |
شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی تمنا ہے کہ ہماری مساجد آباد ہو جائیں،ان کی رونقیں پلٹ آئیں اورپرانی مساجد آباد کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نئی مساجد بھی تعمیر کی جائیں ۔ چنانچِہ اس ضمن میں'' مجلسِ خُدّامُ المساجد '' قائم ہے، مساجد کی تعمیر ات کا ہر وَقْتْ سلسلہ رَہتا ہے ۔ الحمدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کئی مَدَنی مراکِز بنا م فیضانِ مدینہ قائم کئے جاچکے ہیں اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُورٰی کی اجازت سے اس کی مزیدتَراکیب جاری ہيں۔
سنّت کی بہار آئی فیضانِ مدینہ میں رَحمت کی گھٹا چھائی فیضانِ مدینہ میں
دعوتِ اسلامی کے مراکز کی تعمیرات ، جامِعات المدینہ ، ومدارِس المدینہ اور دیگرمدنی کاموں کے اَخراجات مسلمانوں کے عطیّات کے ذریعے پورے کئے جاتے ہیں ۔ مگر ہر کَس وناکَس کو چند ہ وغیرہ کرنے کی اجازت نہیں ، اس کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کی اِجازت ضَروری ہے ۔