Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
91 - 220
(17)بلااجازت کسی کی چیز استعمال نہ کریں
	کسی کا قلم،تولیہ،جوتا،کنگھا،لحاف ،چادر، تیل ،سرمہ اور موبائل وغیرہ بلااجازت استعمال کرلینا بھی ہمارے یہاں عام ہے ۔بظاہر معمولی نظر آنے والی شے بھی اگربِغیر اجازت استعمال کر ڈالی اورقِیامت کے روز پکڑہوئی تو کیا بنے گا؟ چُنانچِہ حضرتِ علامہ عبدالوہّاب شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی ’’تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرّین‘‘میں نقل کرتے ہیں:مشہور تابِعی بُزُرگ حضرتِ سیِّدُنا وَہب بن مُنَبِّہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  فرماتے ہیں: ایک اسرائیلی شخص نے اپنے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ کی، ستَّر سال تک لگاتار اس طرح عبادت کرتا رہا کہ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو جاگ کر عبادت کرتا، نہ کوئی عمدہ غذا کھاتا نہ کسی سائے کے نیچے آرام کرتا۔ اس کے انتِقال کے بعدکسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا:ما فَعلَ اللّٰہُ بِکَ؟ یعنی  اللّٰہعَزَّوَجَلَّنے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ جواب دیا : اللّٰہعَزَّوَجَلَّنے میرا حساب لیا، پھر سارے گناہ بخش دیئے مگر ایک لکڑی جس سے میں نے اس کے مالک کی اجازت کے بغیر دانتوں میں خِلال کرلیا تھا (اور یہ معاملہ حقوق العباد کا تھا)اوروہ مُعاف کروانا رہ گیا تھا اسکی وجہ سے میں اب تک جنَّت سے روک دیا گیاہوں۔
(تنبیہ المغترین ، الباب الاول ، کثرۃ الخوف من اللہ ۔۔۔الخ ، ص ۵۱)
لاٹھی بھی بلااجازت نہ لے 
	رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:کسی