فضل و کرم سے صُلح کرائے گا ۔ مزید تفصیلات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکا مطبوعہ رسالہ’’ ظُلم کا اَنجام‘‘ مُلاحظہ فرما لیجئے۔(ماخوذ از’’ اشکوں کی برسات‘‘ ، ص۱۶)
نفس یہ کیا ظلم ہے جب دیکھو تازہ جرم ہے
ناتواں کے سر پر اتنا بوجھ بھاری واہ واہ
(حدائقِ بخشش،ص۱۳۴)
(حکایت:29)
رَسی کھلوادی
امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ۱۲ ذوالحجۃ الحرام۱۴۳۰ھ کو اپنے بڑے شہزادے الحاج ابو اُسید عبیدرضا عطاری المدنی مدظلہ العالی کے یہاں قیام پذیر تھے، اونٹ کی قربانی ہونے کا وقت قریب تھا، کسی نے باہر گلی میں آنے جانے کی دشواری کے باعث رسی سے گلی کا راستہ کچھ دیر کے لیے روک دیا۔ امیرِاہلسنّت دامت بَرَکاتُہُم العالیہ نے فوراً ’’ مدنی پیڈ‘‘ پر کچھ یوں تحریر فرمایا :’’ راستہ بند کردیا گیا ہے، حقوقِ عامہ کا لحاظ رہے اس لئے رسی کھلوادی جائے ۔‘‘ تحریر نیچے موجود متعلقہ اسلامی بھائیوں تک پہنچا دی گئی اور یوں فوری طور پر راستہ کھلوادیا گیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(12)ورثاء کو تکلیف نہ دیجئے
اپنا سارا مال کسی ایک یا چند وارثوںکو دے کر بلا وجہِ شرعی بقیہ کو محروم کردینا ممنوع ہے ،چنانچہ حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا بیان ہے:فتح ِ مکہ