Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
75 - 220
دبا لئے ہوں گے،پِیک ،پوسٹر یا چاکنگ وغیرہ کے ذَرِیعے کسی کی دیوار خراب کی ہوگی،کسی کی دکان یا مکان کے آگے جگہ گھیر کر اُس کیلئے ناحق پریشانی کا سامان کیا ہوگا،کسی کی عمارت سے قریب غیر واجِبی طور پر زبردستی اپنی عمارت بنا کر اُس کی ہوا اور روشنی میں رُکاوٹ کھڑی کی ہوگی، کسی کی اسکوٹر یا کار وغیرہ کو اپنی گاڑی سے ڈَینٹ ڈال کر یا خَراش لگا کر راہِ فِرار اِختیار کی ہوگی، یابھاگ نہ سکنے کی صورت میں اپنا قُصُور ہونے کے باوُجُود اپنی چَرب زَبانی یا رُعب داب سے اُسی کو مُجرِم باور کرا کر اُس کی حق تلفی کی ہوگی، عیدِ قرباں وغیرہ کے موقع پر صاحِبِ مکان کی رِضا مندی کے بِغیر اُس کے گھر کے آگے جانور باندھ کر یا ذَبح کر کے اُس کی دیوار یا گھر سے نکلنے کا رَستہ گوبر ، خون اور کیچڑ وغیرہ سے آلودہ کر کے اُس کیلئے اِیذا کا سامان کیا ہو گا، کسی کے مکان یا دکان کے پاس یا اس کی چھت یا پلاٹ پر پریشان کُن گند کچرا پھینکا ہو گا، اَلغَرَض لوگوں کے حُقُوق پامال کرنے والا اگر چِہ نَمازیں ، حج ، عمرے ، خیراتیں اور بڑی بڑی نیکیاں لیکر گیا ہوگا، مگربروزِ قِیامت اُس کی عِبادتیں وہ لوگ لے جائیں گے جن کو ناحق نقصان پہنچایا ہوگا یا بِلااِجازتِ شَرعی کسی طرح سے ان کی دل آزاری کا باعث بنا ہو گا۔نیکیاں دینے کے باوُجُودحُقُوق باقی رہنے کی صورت میں اُن کے گناہ اِس ’’نیک نَمازی ‘‘ کے سر تھوپ دیئے جائیں گے اوریوں دوسروں کی حق تلفی کرنے کے سبب حاجی، نَمازی،روزہ دار اور تہجُّد گزار ہونے کے باوُجُودوہ جہنَّم میں جا پڑے گا ۔ وَالْعِیاذ بِاللّٰہ تعالٰی۔ (اور اللہَ عَزَّوَجَلَّکی پناہ)ہاں اللہَ عَزَّ وَجَلَّ جس کے لئے چاہے گا محض اپنے