Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
69 - 220
(اس کا کچھ جہاد نہیں)کے تحت مفتی صاحب فرماتے ہیں:یعنی اس جہاد کا پورا ثواب نہ ملے گا ۔بعض لوگ مسجد میں گزرگاہ پر نماز شروع کردیتے ہیں جس سے آنے جانے والوں کو سخت تکلیف ہوتی ہے ،بعض حضرات صف میں زیادہ جگہ گھیر کر بیٹھتے ہیں انہیں اس حدیث سے سبق لینا چاہیے ،مسلمانوں کو تکلیف سے بچانا عبادت کا مغز ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۵/۴۹۸)
(حکایت:26)
بند نالیاں کھولنے کے لئے پتھر اکھڑوادیئے
	امیر المومنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ ایک مرتبہمکّۂ مکرَّمہ زادَھَااللّٰہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماًتشریف لائے تو اہلِ مکہ نے آپ سے فریاد کی کہ حضرتِ سیِّدُنا ابو سفیان رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے ہمارے گھروں کی نالیوں کو بند کردیا ہے ۔ آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ ان لوگوں کے ساتھ حضرتِ سیِّدُنا ابو سفیان رضی اللّٰہ تعالٰی عنہکے پاس آئے اور فرمایا : اس پتھرکو اُکھاڑو! انہوں نے اکھاڑ دیا ۔ پھر فرمایا : اسے بھی اُکھاڑو ! انہوں نے اکھاڑ دیا ۔ آپ فرماتے رہے وہ اکھاڑتے رہے یہاں تک کہ کئی پتھر اُکھاڑ ڈالے ۔  (کنز العمال،کتاب الفضائل،باب فضائل الصحابۃ،جزء۱۲،۶/ ۲۹۶ ، رقم : ۳۶۰۱۲ ملخصاً)
مسلماں رات بھر سوئیں عمر فاروق پہرا دیں
رعایہ کے نگہباں حضرت فاروقِ اعظم ہیں
                                  (دیوانِ سالک،ص۲۸)