Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
59 - 220
 ہے۔ اسکا خاص دن یکم اپریل (First April ) ہے۔مغربی ممالک میں یکم اپریل کو مذاق کا دن قرار دیا جاتا ہے اور جھوٹے مذاق کا سہارا لے کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے، یہ فضول اور فُول(Fool) رَسْم مسلم معاشرے میں بھی جڑیں پکڑ چکی ہے اور مسلمان اپنے ہی اسلامی بھائیوںکو فُول (یعنی بے وقوف)بنا کر خوش ہوتے ہیں۔ اپریل فول میں آدمی کوپریشان کُن جھوٹی خبر دے دی جاتی ہے پھر جب اس پر حقیقت کھلتی ہے تو اسے ’’اپریل فول، اپریل فول‘‘کہہ کر اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے، مثلاً ٹیلی فون پریہ بتایا جاتا ہے کہ٭  آپ کا جوان بیٹا فلاں جگہ ایکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہے اور اسے فلاں ہسپتال میں پہنچادیا گیا ہے یا٭آپ کا فلاںرشتہ دارانتقال کرگیا ہے ٭آپ کی دکان میں آگ لگ گئی ہے ٭آپ کی دکان میں چوری ہوگئی ہی٭ آپ کے پلاٹ پر قبضہ ہوگیا ہی٭آپ کی گاڑی چوری ہوگئی ہے ٭ آپ کے بیٹے کو تاوان کے لئے اغوا کرلیا گیا ہے ٭ آپ کا دیا ہوا چیک باؤنس ہوگیا ہے اور پولیس آپ کو گرفتار کرنے کے لئے ڈھونڈ رہی ہے ۔
	 ہر سال اپریل فُول کے بارے میں خبریں منظرِ عام پر آتی ہیں،افسوس کہ جھوٹ بول کر ،اپنے مسلمان بھائیوں کو پریشان کرکے ان کی ہنسی اُڑانے کو تفریح کا نام دیاجاتا ہے ،اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  عقلِ سلیم عطافرمائے ۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم