Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
60 - 220
(حکایت:23)
غلط خبر نے جان لے لی 
	رِینالہ خُورْد(پنجاب ،پاکستان) کے 70سالہ رہائشی شخص کو خبر ملی کہ اس کے بھائی کا اوکاڑہ میںایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں انتقال ہوگیاہے ، وہ اوکاڑہ اسپتال آرہا تھا کہ تحصیل روڈ پر گر پڑا اوردل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ،بعد میں پتہ چلا کہ کسی منچلے نے اپریل فول کا مذاق کیا تھا ۔ (اردوپوائنٹ ، یکم اپریل 2008)
(حکایت:24)
اپریل فُول کا دھوکا
	 یکم اپریل 2012 ء کی بات ہے ہند کے ایک شہر ناگپور(تاجپور) میں ایک شخص کرائے کے مکان میں رہتا تھا ، وہ اور اس کے اہل خانہ گھر سے باہر نکلے ہوئے تھے کہ ان کے ایک پڑوسی نے موبائل پر خبر دی کہ تمہارے گھر میں آگ لگ گئی ہے لیکن انہوں نے اسے اپریل فول سمجھا اور کہا :لگنے دو۔ دھیرے دھیرے آگ پورے مکان میں پھیل گئی ۔آس پاس کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا لیکن اس وقت تک اپریل فول اپنا اثر دکھا چکا تھا۔(’’دی سنڈے انڈین ‘‘ویب سایٔٹ)
اپریل فول کیسے شروع ہوا؟
	اپریل فول کیا ہے؟ اس کے بارے میں بہت کم لوگ جاننے کی کوشش کرتے ہیں البتہ دیگر خُرافات کی طرح اس کو بھی بڑے اہتمام سے منایا جاتا ہے، اپریل فول کے آغاز کے بارے میں ایک تحقیق یہ ہے کہ جب عیسائی اَفواج نے اسپین کو فتح کیا تو اس وقت اسپین کی زمین پر مسلمانوں کا اتنا خون بہا یا گیا کہ فاتح فوج