ہے اور فاسِق بھی مسلم ہے۔(بہارِ شریعت، ۳/۵۰۵)
تو سارے مریضوں کو اللّٰہ شفا دیدے
اچھا ہے فقط وہ جو بیمارِ مدینہ ہے
بے وقوفوں کا عیادت کرنا
حضرتِ سیِّدُنا شعبی علیہ رحمۃ اللّٰہِ القوی فرماتے ہیں : بے وقوف لوگوں کا مریض کی عیادت کرنا اس کے گھر والوں پر اس کے مرض سے بھی زیادہ بھاری ہوتا ہے ، کیونکہ وہ بے وقت آتے ہیں اور دیر تک بیٹھے رہتے ہیں ۔ (حلیۃ الاولیاء ، عامر بن شراحیل الشعبی ، ۴/ ۳۴۸ ، رقم : ۵۸۱۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(7)بلا اجازت کسی کا خط دیکھنا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بلااجازت کسی کا ایس ایم ایس(sms) پڑھ لینا،واٹس اپ (whatsapp) پیغام سن یا دیکھ لینا یاکسی کا خط یا ای میل (برقی خط)،یا ذاتی ڈائری پڑھ لینا بعضوں کے نزدیک کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے،’’مجھ سے کیا پردہ‘‘، ’’ہماری آپس میں بے تکلفی ہے‘‘،’’ہم تو گہرے دوست ہیں‘‘اس قسم کے جملے بول کر دل کو منا لیا جاتا ہے ، یہ ان کی غلط فہمی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ شاید ہی کوئی ان کی اس حرکت کو گوارہ کرتا ہو ، زبان سے اگرچہ وہ کچھ نہ کہے لیکن اس کا دل غالباًصدمے میں مبتلا ہوگا، سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد