(حکایت:17)
(۳)تمہیں تکلیف کیا ہے؟
ایک شخص کسی بیمار کے پاس بہت دیر بیٹھا پھر بولا کہ تمہیں تکلیف کیا ہے ؟ بیمار نے کہا: تمہارے بیٹھنے کی۔
(حکایت:18)
(۴)مریض کے پاس زیادہ دیر مت بیٹھو
چندلوگ ایک مریض کے پاس آئے اور کافی دیر تک بیٹھے رہے اور کہنے لگے : ہمیں وصیت کیجئے !مریض نے کہا : میں تمہیں اس بات کی وصیت کرتا ہوں کہ جب تم مریض کی عیادت کرنے جاؤ تو اس کے پاس زیادہ دیر مت بیٹھو۔(مرقاۃ المفاتیح،کتاب الجنائز،۴/۶۰، تحت الحدیث:۱۵۹۱)
’’چل مدینہ‘‘ کے سات حُرُوف کی نسبت سے عِیادت کے 7مَدَنی پھول
٭مریض کی عِیادت کرنا سنّت ہے ٭اگر معلوم ہے کہعِیادت کوجائے گا تو اس بیمار پر گِراں(یعنی ناگوار) گزرے گا ایسی حالت میں عِیادت نہ کرے ٭عِیادت کو جائے اور مرض کی سختی دیکھے تو مریض کے سامنے یہ ظاہر نہ کرے کہ تمہاری حالت خراب ہے اور نہ سر ہلائے جس سے حالت کا خراب ہونا سمجھا جاتا ہی٭ اس کے سامنے ایسی باتیں کرنی چاہئیں جو اس کے دل کو بھلی معلوم ہوں ٭اس کی مزاج پُرسی کرے ٭ اس کے سر پر ہاتھ نہ رکھے مگر جبکہ وہ خود اس کی خواہش کرے ٭ فاسق کیعِیادت بھی جائز ہے کیونکہعیادتحُقوقِ اسلام سے