Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
122 - 220
 منہ سے جو بھی نکلتا ہے فرشتے کے منہ میں جاتا ہے ۔(شعب الایمان،باب فی تعظیم القراٰن،فصل فی السواک لقرأۃ القراٰن،۲/ ۳۸۱، حدیث:۲۱۱۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(30)کسی کی جگہ یا سیٹ پر قبضہ جمانا
	بسااوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی محفل میں سے اٹھ کرتھوڑی دیر کے لئے کوئی چیز لینے گیا تو دوسرا فوراً اس کی جگہ پر قبضہ جما لیتا ہے حالانکہ وہ جگہ اٹھنے والے کی تھی لیکن وہ بے چارہ منہ دیکھتا رہ جاتا ہے ،اسی طرح ٹرین یا بس میں کسی نے اپنی سیٹ ریزرو(Reserve) کروائی ہوتی ہے لیکن دوسرا شخص اس پر براجمان ہوجاتا ہے ، جب اسے سیٹ خالی کرنے کی درخواست کی جائے تو وہ ٹالم ٹول سے کام لیتا ہے جس پر سیٹ بک کروانے والے کو کافی پریشانی ہوتی ہے ،بسا اوقات تُوتُو، میں میں تک بلکہ ہاتھا پائی تک نوبت جاپہنچتی ہے اور بالآخر اسے سیٹ خالی کروانے کے لئے عملے کا سہارا لینا پڑتا ہے ۔ 
اپنی جگہ کا زیادہ حقدار کون؟
	فرمانِ مصطفی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہے:جو شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر جائے اور پھر واپس آئے تو وہی اس کا زیادہ حقدار ہے۔(مسلم،کتاب السلام،باب اذا قام۔۔۔الخ،ص۱۱۹۹،حدیث:۲۱۷۹)
	مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس