Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
113 - 220
وجہ سے بعض نے بعض سے تکلیف پائی تو جب رسول ُاللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے یہ بو پائی تو فرمایا ا:ے لوگو !جب یہ دن ہوا کرے تونہالیاکرو،اور چاہئے کہ ہرایک اپنا بہترین تیل و خوشبو مل لیا کرے۔حضرت سیدنا عبداللّٰہ بن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہمانے فرمایا : پھراللّٰہعَزَّوَجَلَّنے مال عطا فرمایااورلوگوں نے اُون کے علاوہ دیگر اچھے لباس پہنے اور کام کاج سے چھوٹ گئے ،ان کی مسجد فراخ ہوگئی اور پسینہ سے جو بعض کو بعض سے تکلیف پہنچتی تھی وہ جاتی رہی۔
(ابوداؤد،کتاب الطہارۃ،باب فی الرخصۃ ۔۔۔الخ، ۱/۱۶۰،حدیث:۳۵۳)
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے حصے’’ ہرایک اپنا بہترین تیل و خوشبو مل لیا کرے ‘‘ کے تحت لکھتے ہیں : تیل سروجسم میں اورخوشبوکپڑوں میں۔اس سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کے مجمعوں میں اچھے کپڑے پہن کر جانا چاہئے،شادی،عُرس،تبلیغ کے جلسے سب میں اس بات کا خیال رکھا جائے۔مجلسوں میں ہار پھول ڈالنے کی اصل یہ حدیث ہے۔
(مراٰۃ المناجیح،۱/۳۴۸)
یہ تسلیم، عمدہ ہے خوشبوئے جنّت
مجھے کاش مل جائے اُن کا پسینہ
(وسائلِ بخشش،ص۳۷۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد