Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
112 - 220
خُدایا نہ تکلیف کا میں باعث بنوں
تری جنتوں کا میں وارث بنوں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(25)مسجد میں تکلیف نہ دیجئے
	 مسجد اسلامی معاشرے میں بہت اہمیت رکھتی ہے ، اس کی صفائی ستھرائی، زیب وزینت کا خیال اپنے ذاتی  گھر سے کہیں بڑھ کر رکھا جاتا ہے ۔ مسلمانوں کی عبادت گاہ کو بدبو، گندگی اور ہر اس چیز سے بچانا ضروری ہے جس سے دیگر مسلمان تکلیف میں مبتلا ہوسکتے ہوں ۔ مسجد میں جانے والے کے کپڑے بدبو دار نہیں ہونے چاہئیں ۔
غسلِ جمعہ کی ابتداء کیسے ہوئی؟(حکایت:41)
	 حضرت سیدنا عکرمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے روایت ہے کہ کچھ عراقی لوگ آئے اور بولے : اے ابن عباس! کیا آپ جمعہ کے دن کا غُسْل واجب سمجھتے ہیں؟ فرمایا : نہیں،لیکن یہ بہت پاکی ہے اورغسل کرنے والے کے لئے اچھا ہے اور جوغسل نہ کرے اس پر ضروری نہیں،میں تمہیں بتاتا ہوں کہ غسل شروع کیسے ہوا!لوگ مشقت میں تھے کہ اُون پہنتے اور اپنی پیٹھ پرمزدوریاں کرتے تھے ان کی مسجد تنگ تھی جس کی چھت نیچے تھی جو صرف چھپر(خس پوش)تھی ،حضورِ انورصلی اللّٰہ علیہ وسلم ایک گرم دن میں تشریف لائے اور لوگ اسی اُون میں پسینہ پسینہ تھے کہ ان سے بُو پھیل گئی جس کی