Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
102 - 220
تیسرا کبیرہ،یہ سب خصلتیں یہود لَعَنَھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی کی ہیں ۔قَا لَ اللّٰہُ تَعَالٰی: وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبٰطِلِ وَتَکْتُمُوا الْحَقَّ وَاَنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ﴿۴۲﴾
ترجمۂ کنزالایمان: اورحق سے باطل کو نہ ملاؤ اور دیدہ و دانستہ حق نہ چھپاؤ۔(پ :۱،البقرہ ۴۲)
	وَقَالَ تَعَالَی: فَوَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا کَتَبَتْ اَیۡدِیۡہِمْ وَوَیۡلٌ لَّہُمْ مِّمَّا یَکْسِبُوۡنَ﴿۷۹﴾
ترجمہ کنزالایمان:تو خرابی ہے ان کے لئے ان کے ہاتھوں کے لکھے سے اور خرابی ان کے لیے اس کمائی سے۔
(پ ۱،البقرۃ :۷۹)
	وَقَالَ تَعَالٰی: یُحَرِّفُوۡنَہٗ مِنۡۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوۡہُ وَہُمْ یَعْلَمُوۡنَ﴿۷۵﴾
ترجمہ کنزالایمان:سمجھنے کے بعد اسے دانستہ بدل دیتے۔(پ :۱،البقرۃ:۷۵)
                                                                                                                                     (فتاوی رضویہ ، ۲۳/ ۶۸۲)
ادب استادِ دینی کا مجھے آقا عطا کردو
دل و جاں سے کروں ان کی اطا عت  یارسولَ اللّٰہ
                                                             (وسائلِ بخشش،ص۳۳۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(21)بزرگوں کو تکلیف دینا(حکایت:37)
	ابو الحسن عَلَوی کا بیان ہے ، میں نے ایک بار گھر میں فرمائش کی کہ فُلاں حلال پرندہ بُھوننے کیلئے تندور میں لٹکا دو، میں وقتِ مناسِب پر آ کر کھا لوں گا۔ پھر میں حضرتِ سیِّدُنا جعفر خُلدی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی کی خدمت میں زیارت کیلئے حاضِر