Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
49 - 764
وَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّهَا الْحَقُّؕ-اَلَاۤ اِنَّ الَّذِیْنَ یُمَارُوْنَ فِی السَّاعَةِ لَفِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ(۱۸)
ترجمۂکنزالایمان: اس کی جلدی مچارہے ہیں  وہ جو اس پر ایمان نہیں  رکھتے اور جنھیں  اس پر ایمان ہے وہ اس سے ڈر رہے ہیں  اورجانتے ہیں  کہ بے شک وہ حق ہے سنتے ہو بے شک جو قیامت میں  شک کرتے ہیں  ضرور دُور کی گمراہی میں  ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: قیامت کی جلدی مچارہے ہیں  وہ جو اس پر ایمان نہیں  رکھتے اورجو ایمان والے ہیں  وہ اس سے ڈر رہے ہیں  اورجانتے ہیں  کہ بیشک وہ حق ہے۔سن لو! بیشک قیامت کے بارے میں  شک کرنے والے ضرور دُور کی گمراہی میں  ہیں۔
{یَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهَا: قیامت کی جلدی مچارہے ہیں  وہ جو اس پر ایمان نہیں  رکھتے۔} ارشاد فرمایا کہ قیامت پر ایمان نہ لانے والے اس کے قائم ہونے کی جلدی مچارہے ہیں  کیونکہ وہ یہ گمان کرتے ہیں  کہ قیامت قائم ہونے والی ہی نہیں  ،اسی لئے وہ مذاق اڑانے کے طور پر جلدی مچاتے ہیں  اورایمان والے ثواب ملنے کی توقُّع کے باوجود قیامت سے ڈر رہے ہیں  اوراس کی ہَولْناکیوں  سے کانپ رہے ہیں اور وہ جانتے ہیں  کہ بیشک قیامت حق ہے اور اس کے آنے میں  کوئی شک نہیں  اسی لئے وہ اس کی تیاری کر رہے ہیں  اور اس دن کے لئے نیک اعمال کرنے میں  مصروف ہیں ۔سن لو! بیشک قیامت کے بارے میں  شک کرنے والے ضرور دور کی گمراہی میں  ہیں  کیونکہ قیامت قائم کرنا اللہ تعالیٰ کی قدرت سے کوئی بعید نہیں ۔(مدارک، الشوری، تحت الآیۃ:۱۸، ص۱۰۸۵، ابن کثیر، الشوری، تحت الآیۃ: ۱۸، ۷/۱۸۰، خازن، الشوری، تحت الآیۃ: ۱۸، ۴/۹۳، ملتقطاً)
	قیامت پر ایمان رکھنے والے کو چاہئے کہ وہ نیک اعمال کر کے اس دن کی تیاری کرنے میں  مصروف رہے۔ حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ فرماتے ہیں  :میں  نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مکانِ عالیشان میں