Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
412 - 764
اِلَیْكُمُ الْكُفْرَ وَ الْفُسُوْقَ وَ الْعِصْیَانَؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الرّٰشِدُوْنَۙ(۷) فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ نِعْمَةًؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ(۸)
ترجمۂکنزالایمان: اور جان لو کہ تم میں  اللہ کے رسول ہیں  بہت معاملوں  میں  اگر یہ تمہاری خوشی کریں  تو تم ضرور مشقت میں  پڑو لیکن اللہ نے تمہیں  ایمان پیارا کردیا ہے اور اُسے تمہارے دلوں  میں  آراستہ کردیا اور کفر اور حکم عدولی اور نافرمانی تمہیں  ناگوار کر دی ایسے ہی لوگ راہ پر ہیں ۔ اللہ کا فضل اور احسان اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جان لو کہ تم میں  اللہ کے رسول تشریف فرماہیں  ،اگر بہت سے معاملات میں  وہ تمہاری بات مانیں  تو تم ضرور مشقت میں  پڑجاؤ گے لیکن اللہ نے تمہیں  ایمان محبوب بنادیا ہے اور اسے تمہارے دلوں  میں  آراستہ کردیا اور کفر اور حکم عدولی اور نافرمانی تمہیں  ناگوار کر دی، ایسے ہی لوگ رشدو ہدایت والے ہیں ۔ اللہ کا فضل اور احسان ہے اور اللہ علم والا، حکمت والا ہے۔
{وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ فِیْكُمْ رَسُوْلَ اللّٰهِ: اور جان لو کہ تم میں  اللہ کے رسول تشریف فرماہیں ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے ایمان والو! جان لو کہ تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ کے رسول تشریف فرماہیں ، اگر تم میں  سے کوئی ان سے جھوٹ بولے گا تو اللہ تعالیٰ انہیں  خبردار کر دے گا اور وہ (اس کے حکم سے) تمہارا حال ظاہر کرکے تمہیں  رُسوا کردیں  گے، لہٰذا تم ان سے کوئی باطل بات نہ کہو اور یاد رکھو کہ اگر تمہارے بتائے ہوئے بہت سے معاملات میں  وہ تمہاری بات ہی مانیں  اور تمہاری رائے کے مطابق حکم دیدیں تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تم ضرور مشقت میں  پڑجاؤ گے لیکن اللہ تعالیٰ نے تم پر رحم کرتے ہوئے انہیں  اس سے بچا لیا اور تمہارے دل میں  ایمان کی محبت ڈال دی اور اسے تمہارے دلوں  میں  آراستہ کردیا ہے جس کی برکت سے تم رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حکم عدولی نہیں  کرتے اور کفر، حکم عدولی اور نافرمانی تمہیں  ناگوار کر دی ہے جس کے باعث تم نافرمانی سے مُتَنَفِّر ہو، ایسے ہی لوگ رشدو ہدایت والے ہیں  اور اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے حق راستے پر قائم ہیں  اور اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ ان کے اَحوال کا علم رکھنے