Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
408 - 764
علماء اوراسا تذہ کی بارگاہ میں  حاضری کا ایک ادب:
	اس آیت سے اشارۃً معلوم ہوا کہ جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کے مُقَرّب بندوں  اور باعمل علماء کی بارگاہ میں  حاضر ہوں  تو ان کے آستانے کا دروازہ بجا کر جلد بازی کا مظاہرہ نہیں  کرنا چاہئے بلکہ انتظار کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے معمول کے مطابق آستانے سے باہر تشریف لے آئیں ۔ہمارے بزرگانِ دین کا یہی طرزِ عمل ہوا کرتا تھا،چنانچہ بلند پایہ عالِم حضر ت ابو عبید رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ فرمایاکرتے تھے : میں  نے کبھی بھی کسی استادکے دروازہ پردستک نہیں  دی بلکہ میں  ان کاانتظارکرتارہتااورجب وہ خود تشریف لاتے تومیں  ان سے اِستفادہ حاصل کرتا۔
	اسی طرح حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُمَا حضر ت اُبی بن کعب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے قرآنِ مجید کی تعلیم حاصل کرنے ان کے گھر تشریف لے جاتے تو دروازے کے پاس کھڑے ہو جاتے اور ان کا دروازہ نہ کھٹکھٹاتے (بلکہ خاموشی سے ان کاانتظار کرتے) یہاں  تک کے وہ اپنے معمول کے مطابق باہر تشریف لے آتے ۔حضرت اُبی بن کعب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ کو حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُمَا کا یہ طرزِ عمل بہت برا معلوم ہوا تو آپ نے ان سے فرمایا:آپ نے دروازہ کیوں  نہیں بجایا(تاکہ میں  فوراًباہرآجاتااورآپ کوانتظارکی زحمت نہ اٹھانی پڑتی؟)حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُمَا نے جواب دیا:عالِم اپنی قوم میں  اس طرح ہوتاہے جس طرح نبی اپنی امت میں  ہوتاہے (یعنی عالِم نبی کا وارث ہوتا ہے) اور (چونکہ) اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بارے میں  ارشاد فرمایا ہے ’’ وَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُ جَ اِلَیْهِمْ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ‘‘ (اس لئے میں  نے بھی دروازہ بجانے کی بجائے آپ کے خود ہی تشریف لے آنے کا انتظار کیا) ۔
	علامہ آلوسی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ اپناطرزِعمل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : میں  نے یہ واقعہ بچپن میں  پڑھا تھا، اس کے بعد میں عمربھراسی کے مطابق اپنے استادوں  کے ساتھ معاملہ کرتارہا۔( روح المعانی، الحجرات، تحت الآیۃ: ۵، ۱۳/۴۱۲)
آیت ’’وَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:
	اس آیت سے مزید تین باتیں  معلوم ہوئیں ،