Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
401 - 764
منبر کے پاس اپنی آواز بلند نہ کرو۔( مسلم، کتاب الامارۃ، باب فضل الشّہادۃ فی سبیل اللّٰہ تعالی، ص۱۰۴۴،  الحدیث: ۱۱۱(۱۸۷۹))
(5)… ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ نے مسجد ِنَبوی میں  دو شخصوں  کی بلند آواز سنی تو آپ (ان کے پاس) تشریف لائے اور فرمایا’’کیا تم دونوں  جانتے ہو کہ کہاں  کھڑے ہو؟پھر ارشاد فرمایا:تم کس علاقے سے تعلق رکھتے ہو؟ دونوں  نے عرض کی:ہم طائف کے رہنے والے ہیں  :ارشاد فرمایا:اگر تم مدینہ منورہ کے رہنے والے ہوتے تو میں  (یہاں  آواز بلند کرنے کی وجہ سے) تمہیں  ضرور سزا دیتا (کیونکہ مدینہ منورہ میں  رہنے والے دربارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آداب سے خوب واقف ہیں )۔( ابن کثیر، الحجرات، تحت الآیۃ: ۲، ۷/۳۴۳)
(6)… اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ لکھتے ہیں  :امیر المومنین عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ نے روضۂ انور کے پاس کسی کو اونچی آواز سے بولتے دیکھا، فرمایا: کیا اپنی آواز نبی کی آواز پر بلند کرتاہے، اور یہی آیت (یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ) تلاوت کی۔ (ہوسکتا ہے کہ واقعہ وہی ہو جو اوپر چار نمبر کے تحت بیان ہوا ہے۔)( فتاوی رضویہ، ۱۵/۱۶۹)
آیت ’’ لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ‘‘ میں  دئیے گئے حکم پر دیگربزرگانِ دین کاعمل:
	صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُمْ نے تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ظاہری حیات ِمبارکہ میں  بھی اور وصالِ ظاہری کے بعد بھی آپ کی بارگاہ کا بے حد ادب و احترام کیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ کے جو آداب انہیں  تعلیم فرمائے انہیں  دل و جان سے بجا لائے، اسی طرح ان کے بعد تشریف لانے والے دیگر بزرگانِ دین رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِمْ نے بھی دربارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آداب کاخوب خیال رکھا اور دوسروں  کو بھی وہ آداب بجا لانے کی تلقین کی ،چنانچہ یہاں  ان کی سیرت کے اس پہلو سے متعلق3 واقعات ملاحظہ ہوں :
(1)…ابو جعفر منصور بادشاہ مسجد ِنَبوی میں  حضرت امام مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے ایک مسئلے کے بارے میں  گفتگو کررہا تھا، (اس دوران ا س کی آواز کچھ بلند ہوئی تو) امام مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ نے اس سے فرمایا: اے مسلمانوں  کے امیر! اس