Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
392 - 764
سورۂ حُجرات
سورۂ حجرات کا تعارف
مقامِ نزول:
	سورئہ حجرات مدینہ منورہ میں  نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ الحجرات، ۴/۱۶۳)
آیات،کلمات اورحروف کی تعداد:
	۱ س سورت میں  2 رکوع،18آیتیں  ،343کلمے اور1476حروف ہیں ۔( خازن، تفسیر سورۃ الحجرات، ۴/۱۶۳)
’’حجرات ‘‘نام رکھنے کی وجہ :
	حجرات کا معنی’’ حجرے اور کمرے‘‘ ہیں ،اور اس سورت کی آیت نمبر4میں  حجرات کالفظ ہے اسی مناسبت سے اس سورت کانام ’’سورۃُ الْحجرات‘‘ ہے ۔
 سورۂ حجرات کے مضامین:
	اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس سورت میں  متعدد اُمور میں  مسلمانوں  کی تربیت فرمائی گئی ہے اور اس سور ت میں  یہ چیزیں  بیان کی گئی ہیں :
(1)…اس سورت کی ابتداء میں  حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ کے خصوصی آداب بیان کئے گئے ہیں  اور جو لوگ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں  اپنی آوازیں  نیچی رکھتے ہیں  انہیں  بخشش اور بڑے ثواب کی بشارت دی گئی۔
(2)…مسلمانوں  کومعاشرتی آداب بتائے گئے اور ان کی اَخلاقی تربیت کی گئی کہ تحقیق کئے بغیر کوئی خبر قبول نہ کریں ، کسی مسلمان کے بارے میں  بدگمانی نہ کریں ،کسی کی غیبت نہ کریں  ،کسی کا نام نہ بگاڑیں  اور کسی کا مذاق نہ اُڑائیں  ۔