Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
379 - 764
اجازت دیدیتے لیکن مسلمان مَردوں ،عورتوں  کی مکہ میں  موجودگی کی وجہ سے ابھی تک مکہ کے کافروں  کی بھی بچت ہورہی ہے اور ان کا یہ بچاؤ اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں  داخل کرتاہے ۔ اگر مسلمان کافروں  سے ممتاز ہو جاتے تو اس وقت ہم ضرور اہلِ مکہ میں  سے کافروں  کو تمہارے ہاتھ سے قتل کراکے اور تمہاری قید میں  لا کر دردناک عذاب دیتے۔( خازن،الفتح،تحت الآیۃ:۲۵،۴/۱۵۹-۱۶۰، جلالین مع صاوی،الفتح،تحت الآیۃ: ۲۵، ۵/۱۹۷۸-۱۹۷۹، ملتقطاً)
 نیک بندوں  کے طفیل بدکاروں  سے عذاب ٹل جاتا ہے:
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ نیک بندوں  کے طفیل بدکاروں  سے عذاب ٹل جاتا ہے جیسے آیت میں  مسلمانوں  کی وجہ سے کافروں  سے عذاب کے مُؤخّر ہونے کا تذکرہ ہے اور یہ معاملہ صرف دنیا میں  نہیں  بلکہ مسلمان گناہگاروں  کے حق میں  قبر و آخرت میں  بھی نیکوں  کے قرب کی برکتیں  ہوتی ہیں ،اسی مناسبت سے یہاں  ایک حکایت ملاحظہ ہو، چنانچہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ فرماتے ہیں  :میں  نے حضرت میاں  صاحب قبلہ قُدِّسَ سِرُّہٗ، کو فرماتے سنا:ایک جگہ کوئی قبر کھل گئی اور مردہ نظر آنے لگا ۔ دیکھا کہ گلاب کی دو شاخیں  اس کے بد ن سے لپٹی ہیں  اور گلاب کے دو پھول اس کے نتھنو ں  پر رکھے ہیں  ۔ اس کے عزیزوں  نے اِس خیال سے کہ یہاں  قبر پانی کے صدمہ سے کھل گئی، دوسری جگہ قبر کھود کر اس میں  رکھیں ، اب جو دیکھیں  تو دو اژدھے اس کے بدن سے لپٹے اپنے پَھنوں  سے اس کا منہ بھموڑ رہے ہیں ، حیران ہوئے ۔ کسی صاحبِ دل سے یہ واقعہ بیان کیا ، انہوں  نے فرمایا : وہاں  بھی یہ اژدھا ہی تھے مگر ایک وَلِیُّ اللہ کے مزار کا قرب تھا اس کی برکت سے وہ عذاب رحمت ہوگیا تھا، وہ اژدھے درخت ِگُل کی شکل ہوگئے تھے اور ان کے پَھن گلاب کے پھول۔ اِس کی خیریت چاہو تو وہیں  لے جاکر دفن کرو ۔ وہیں  لے جاکر رکھا پھر وہی درختِ گل تھے اور وہی گلاب کے پھول ۔( ملفوظات اعلیٰ حضرت،حصہ دوم، ص۲۷۰)
اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى