Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
292 - 764
اَعْیُنُهُمْ كَالَّذِیْ یُغْشٰى عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِۚ-فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِؕ-اُولٰٓىٕكَ لَمْ یُؤْمِنُوْا فَاَحْبَطَ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْؕ-وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا‘‘(احزاب:۱۸،۱۹)
جب ڈر کا وقت آتا ہے توتم انہیں  دیکھو گے کہ تمہاری طرف یوں  نظر کرتے ہیں  کہ ان کی آنکھیں  گھوم رہی ہیں  جیسے کسی پر موت چھائی ہوئی ہو پھر جب ڈر کا وقت نکل جاتا ہے تومال غنیمت کی لالچ میں تیز زبانوں  کے ساتھ تمہیں  طعنے دینے لگتے ہیں ۔ یہ لوگ ایمان لائے ہی نہیں  ہیں  تو اللہ نے ان کے اعمال برباد کردئیے اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔
	 لہٰذا مسلمانوں  پر لازم ہے کہ وہ نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ایمان کی حفاظت کرنے کی بھی بھرپور کوشش کریں  اور ہر ایسے قول اور فعل سے بچیں  جس سے مسلمان کا ایمان ضائع ہو جاتا ہے ۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْۙ-كَفَّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ اَصْلَحَ بَالَهُمْ(۲)
ترجمۂکنزالایمان: اورجو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور اس پر ایمان لائے جو محمد پر اتارا گیا اور وہی اُن کے رب کے پاس سے حق ہے اللہ نے ان کی بُرائیاں  اُتار دیں  اور اُن کی حالتیں  سنوار دیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جوایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے اور اس پر ایمان لائے جو محمد پر اتارا گیا اور وہی ان کے رب کے پاس سے حق ہے تواللہ نے ان کی برائیاں  مٹا دیں  اور ان کی حالتوں  کی اصلاح فرمائی۔
{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: اور جوایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے۔} اس سے پہلی آیت میں  کافروں کا حال بیان ہوا اور اس آیت میں  ایمان والوں  کا حال بیان کیا جا رہا ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے اور اس قرآنِ پاک پر ایمان لائے جو میرے حبیب محمد ِمصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ