(4)…اگر صبر کسی مرد کی شکل میں ہوتا تو وہ عزت والا مرد ہوتا۔ (حلیۃ الاولیاء، ابو مسعود الموصلی، ۸/۳۲۱، الحدیث: ۱۲۳۵۲)
(5)…صبر بہترین سواری ہے ۔( جامع صغیر، حرف الحائ، فصل فی المحلی بأل... الخ، ۱/۲۳۵، الحدیث: ۳۸۶۸)
(6)…صبر کرنے سے مدد ملتی ہے۔( مسند امام احمد، مسند عبد اللّٰہ بن العباس... الخ، ۱/۶۵۹، الحدیث: ۲۸۰۴)
(7)…صبر کے ساتھ آسانی کا انتظار کرنا عبادت ہے۔( شعب الایمان،السبعون من شعب الایمان...الخ، فصل فی ذکر ما فی الاوجاع... الخ، ۷/۲۰۴، الحدیث: ۱۰۰۰۳)
(8)…صبر مومن کا ہتھیار ہے۔ (مسند الفردوس، باب النون، ۴/۲۶۷، الحدیث: ۶۷۸۷)
(9)…آزمائش پر صبر کرنے والوں کے لئے امن ہے اور وہ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہیں ۔
(10)…آنکھیں چلی جانے پر صبر کرنے کی جزا ء جنت ہے۔ (بخاری، کتاب المرضی، باب فضل من ذہب بصرہ، ۴/۶، الحدیث: ۵۶۵۳)
(11)…صبر افضل ترین عمل ہے۔( شعب الایمان، السبعون من شعب الایمان... الخ، ۷/۱۲۲، الحدیث: ۹۷۱۰)
(12)…فتنے کی شدت پرصبر کرنے والے کو قیامت کے دن نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت نصیب ہوگی۔( شعب الایمان، السبعون من شعب الایمان... الخ، ۷/۱۲۴، الحدیث: ۹۷۲۱)
(13)…لوگوں سے میل جول رکھنے والا اور ان کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوں پر صبر کرنے والا اُن مسلمانوں سے افضل ہے جو ایسے نہیں ہیں ۔( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ... الخ، ۵۵-باب، ۴/۲۲۷، الحدیث: ۲۵۱۵)
(14)…صبر کرنے اور اپنا محاسبہ کرنے والے کو اللہ تعالیٰ حساب کے بغیر جنت میں داخل فرما دے گا۔( معجم الکبیر، الحکم بن عمیر الثمالی، ۳/۲۱۷، الحدیث: ۳۱۸۶)
(15)…صبر بھلائیوں کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔( رسائل ابن ابی دنیا، الصبر، ۴/۲۴، الحدیث: ۱۷)
اللہ تعالیٰ حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صبر کے صدقے ہمیں بھی مصائب و آلام میں صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔