Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
284 - 764
سے خارج ہیں۔(تفسیرکبیر ، الاحقاف ، تحت الآیۃ : ۳۵ ، ۱۰/۳۰-۳۱، روح البیان، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۳۵، ۱۰/۴۹۴-۴۹۵،  ملتقطاً)
ہمّت والے رسول عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام:
	یوں  تو سبھی انبیاء و مُرسَلین عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہمّت والے ہیں  اور سبھی نے راہ حق میں  آنے والی تکالیف پر صبر وہمّت کا شاندارمظاہرہ کیا ہے البتہ ان کی مقدس جماعت میں  سے پانچ رسول ایسے ہیں  جن کا راہِ حق میں  صبر اور مجاہدہ دیگرانبیاء و مُرسَلین عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے زیادہ ہے اس لئے انہیں  بطورِ خاص ’’اُلُوا الْعَزْم رسول‘‘ کہا جاتا ہے اور جب بھی ’’اُلُوا الْعَزْم رسول‘‘ کہا جائے تو ان سے یہی پانچوں  رسول مراد ہوتے ہیں  اور وہ یہ ہیں :
(1)…حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔
(2)…حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام۔
(3)…حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام۔
(4)…حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام۔
(5)…حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام۔
	قرآنِ مجید میں  ان مقدس ہستیوں  کاخاص طور پر ذکر کیا گیا ہے ،جیسا کہ سورہ ِ احزاب میں  ارشاد باری تعالیٰ ہے :
’’وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ۪-وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًا‘‘(احزاب:۷)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اے محبوب!یاد کرو جب ہم نے نبیوں  سے اُن کا عہد لیا اور تم سے اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے (عہد لیا) اور ہم نے ان (سب) سے بڑا مضبوط عہد لیا۔
	اور سورہِ شوریٰ میں  ارشادِ بار ی تعالیٰ ہے : ’’شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوْحًا وَّ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ وَ مَا وَصَّیْنَا بِهٖۤ اِبْرٰهِیْمَ
ترجمۂکنزُالعِرفان: اس نے تمہارے لیے دین کا وہی راستہ  مقرر فرمایا ہے جس کی اس نے نوح کو تاکید فرمائی اور جس کی