Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
238 - 764
 اور اسی کے لیے بڑائی ہے آسمانوں  اور زمین میں  اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو اللہ ہی کے لئے سب خوبیاں  ہیں  جو آسمانوں  کا رب اور زمین کا رب ، سارے جہان کارب ہے۔ اور آسمانوں  اور زمین میں اسی کے لئے بڑائی ہے اور وہی عزت و الا،حکمت والا ہے۔
{فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ: تو اللہ ہی کے لئے سب خوبیاں  ہیں ۔} اس کا معنی یہ ہے کہ تم اس اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد بیان کرو جو تمہارا رب ہے،آسمانوں  اور زمینوں  میں  موجود تمام چیزوں  کا اور سارے جہاں  کا رب ہے کیونکہ جس کی ربوبیت ایسی عام ہو تو اس کی حمد و ثنا کرنا ہر اس چیز پر لازم ہے جس کا وہ رب ہے۔( مدارک، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۱۱۲۲)
{وَ لَهُ الْكِبْرِیَآءُ: اسی کے لئے بڑائی ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرو کیونکہ آسمانوں  اور زمین میں  ا س کی عظمت، قدرت،سلطنت اور بڑائی کے آثار ظاہر ہیں  اور وہی عزت والا،حکمت والا ہے۔( مدارک، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۱۱۲۲، روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۷، ۸/۴۵۹، ملتقطاً)