Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
234 - 764
کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں  کو عمل کرنا چاہیے۔
	اللہ تعالیٰ ہمیں  آخرت میں  کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
آیت ’’فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:
	اس آیت سے دو باتیں  معلوم ہوئیں ،
(1)…جب تک اللہ تعالیٰ کی رحمت کسی شخص کی دستگیری نہ کرے اس وقت تک کوئی شخص محض اپنی نیکیوں  کی وجہ سے جنتی نہیں  ہو سکتا ۔
(2)… ایمان کے ساتھ تقویٰ بھی ضروری ہے اور کوئی شخص نیک اعمال سے بے پرواہ نہیں  ہوسکتا ۔
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا- اَفَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ(۳۱)
ترجمۂکنزالایمان: اور جو کافر ہوئے ان سے فرمایا جائے گا کیا نہ تھا کہ میری آیتیں  پڑھی جاتی تھیں  تو تم تکبر کرتے تھے اور تم مجرم لوگ تھے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جو کافر ہوئے (ان سے فرمایا جائے گا) کیا تمہارے سامنے میری آیتیں  نہ پڑھی جاتی تھیں  تو تم تکبر کرتے تھے اور تم مجرم لوگ تھے۔
{وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اور جو کافر ہوئے۔} ارشاد فرمایا کہ جن لوگوں  نے دنیا میں  اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا انکار کیا اور اسے یکتامعبود نہ مانا ان سے قیامت کے دن فرمایا جائے گا ’’کیا دنیا میں تمہارے سامنے میری آیتیں  نہ پڑھی جاتی تھیں ؟ (ضرور پڑھی جاتی تھیں ) لیکن تم انہیں  سننے،ان پر ایمان لانے اور حق بات قبول کرنے سے تکبر کرتے تھے اور تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے والے،گناہوں  میں  مشغول رہنے والے،قیامت کی تصدیق نہ کرنے والے ،ثواب اور سزا