کثیراحادیث میں بھی نفسانی خواہشات کی پیروی کرنے کی بہت مذمت بیان کی گئی ہے ،ان میں سے یہاں 5احادیث ملاحظہ ہوں ،
(1)…حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،سرکار ِدو عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’تین چیزیں ہلاکت میں ڈالنے والی ہیں ۔(1)وہ بخل جس کی اطاعت کی جائے۔ (2)وہ نفسانی خواہشات جن کی پیروی کی جائے۔(3)آدمی کا اپنے آپ کو اچھا سمجھنا۔ (شعب الایمان، الحادی عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۱/۴۷۱، الحدیث: ۷۴۵)
(2)…حضرت عبداللہ بن عمر و رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کی خواہش میرے لائے ہوئے (دین) کے تابع نہ ہوجائے۔( شرح السنہ، کتاب الایمان، باب ردّ البدع والاہواء، ۱/۱۸۵، الحدیث: ۱۰۴)
(3)…حضرت شَدَّاد بن اَوس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’ عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور موت کے بعد کے لئے عمل کرے جبکہ عاجز وہ ہے جو اپنی خواہشات کے پیچھے لگا رہے اور اللہ تعالیٰ سے امید رکھے۔( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع، ۲۵-باب، ۴/۲۰۷، الحدیث: ۲۴۶۷)
(4)…حضرت ابوثَعْلَبَہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،سرورِ عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’تم پر اچھی باتوں کا حکم دینا اور بری باتوں سے روکنا بھی ضرور ی ہے یہاں تک کہ جب تم بخل کرنے والے کی اطاعت، نفسانی خواہشات کی پیروی،دنیا سے پیار اور ہر صاحبِ رائے کو اپنی رائے اچھی سمجھنے والا دیکھو تو تم پر اپنی فکر کرنا لازم ہے۔( ابو داؤد، کتاب الملاحم، باب الامر والنہی، ۴/۱۶۴، الحدیث: ۴۳۴۱)
(5)… حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، تاجدار ِرسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ نے جنت پیدا کی تو حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام سے فرمایا’’ جاؤ اسے دیکھو ۔وہ گئے، اسے اور جو نعمتیں اس میں جنتیوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے تیار کی ہیں انہیں دیکھا ،پھر آئے اورعرض کی: یا رب! تیری عزت کی قسم،جو(اس کے بارے میں ) سنے گا وہ اس میں داخل ہوگا۔پھر اللہ تعالیٰ نے اسے مَشَقَّتوں سے گھیر دیا اور فرمایا’’ اے جبریل !جاؤ اسے