Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
206 - 764
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
حٰمٓۚ(۱) تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ(۲)
ترجمۂکنزالایمان: کتاب کا اُتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:حٰمٓ ۔کتاب کا اتارنا اس اللہ کی طرف سے ہے جو عزت والا، حکمت والاہے۔
{حٰمٓ} یہ حروف مقطّعات میں  سے ایک حرف ہے ،اس کی مراد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔
{تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ: کتاب کا اتارنا۔} یعنی بندوں  میں  سب سے عظیم ہستی پر سب سے اعلیٰ کتاب قرآنِ پاک کو نازل کرنا ا س اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ہے جو عزت و حکمت والا ہے اوریہ اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن حق اور سچ ہے، یہ اپنی مثل لانے سے عاجز کر دینے والا اور غالب ہے،کامل حکمتوں  پر مشتمل ہے، شعر، کہانت اور رستم و اسفندیار کے قصوں  کی طرح نہیں  ہے ، کیونکہ اسے نازل فرمانے والا تمام ممکنات پر قادر ہے،تمام معلومات کا علم رکھنے والا ہے ،تمام حاجتوں  سے بے پروا ہ اور بے نیاز ہے اور جس کی یہ شان ہو اس سے کسی بے کار اور باطل فعل کا صادر ہونا ناممکن اور محال ہے۔( صاوی، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۵/۱۹۲۰، روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۸/۴۳۴، تفسیرکبیر، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۹/۶۶۸، ملتقطاً)
اِنَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ(۳)
ترجمۂکنزالایمان: بے شک آسمانوں  اور زمین میں  نشانیاں  ہیں  ایمان والوں  کے لیے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک ایمان والوں  کے لیے آسمانوں  اور زمین میں  نشانیاں  ہیں ۔