Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
181 - 764
ترجمۂکنزُالعِرفان:  تمہارے رب کی طرف سے رحمت ہے، بیشک وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔وہ جو رب ہے آسمانوں  اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا،اگر تم یقین رکھنے والے ہو۔
{رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ: تمہارے رب کی طرف سے رحمت۔ } اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن کا اترنا اوررسولوں  کی تشریف آوری تمہارے اس رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے بندوں  پر رحمت ہے جو آسمانوں  اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے، بیشک وہی ان کی باتوں  کوسننے والا اور ان کے کاموں  اور احوال کو جاننے والا ہے۔اے کفارِ مکہ !اگر تمہیں  اس بات کا یقین ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی آسمان وز مین کا رب ہے تو اس بات پر بھی یقین کرلو کہ محمد مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں ۔( مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۶-۷، ص۱۱۱۰، جلالین، الدخان، تحت الآیۃ: ۶-۷، ص۴۱۱، ملتقطاً)
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُؕ-رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(۸)بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ(۹)
ترجمۂکنزالایمان: اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں  وہ جِلائے اور مارے تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب۔  بلکہ وہ شک میں  پڑے کھیل رہے ہیں  ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے ،وہ تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب ہے۔بلکہ وہ کافر شک میں  پڑے کھیل رہے ہیں ۔ 
{لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ } یعنی اے لوگو! زمین و آسمان اور ان کے درمیان موجود تمام چیزوں  کے رب کے علاوہ تمہارا اور کوئی معبود نہیں ،لہٰذا تم اس کے علاوہ اور کسی کی عبادت نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود ہونے کی صلاحیت نہیں  رکھتا۔ اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ جسے چاہتا ہے زندگی دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے موت دیتا ہے، وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے گزرے ہوئے باپ دادا کا بھی رب ہے،جس کی ایسی شان ہے صرف وہی رب