Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
159 - 764
 نے عرض کی، یا رسولَ اللہ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ان میں  کون رہے گا؟ فرمایا: ’’وہ لوگ جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے آپس میں  محبت رکھتے ہیں ، ایک جگہ بیٹھتے ہیں ، آپس میں  ملتے ہیں ۔(شعب الایمان،الحادی والستون من شعب الایمان...الخ،قصۃ ابراہیم فی المعانقۃ...الخ،۶/۴۸۷، الحدیث: ۹۰۰۲)
یٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَۚ(۶۸) اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ(۶۹) اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ(۷۰)
ترجمۂکنزالایمان:  ان سے فرمایا جائے گا اے میرے بندو آج نہ تم پر خوف نہ تم کو غم ہو۔وہ جو ہماری آیتوں  پر ایمان لائے اور مسلمان تھے۔  داخل ہو جنت میں  تم اور تمہاری بیبیاں  تمہاری خاطریں  ہوتیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: (ان سے فرمایا جائے گا) اے میرے بندو! آج نہ تم پر خوف ہے اور نہ تم غمگین ہوگے۔وہ جو ہماری آیتوں  پر ایمان لائے اور وہ فرمانبردارتھے۔  تم اور تمہاری بیویاں  جنت میں  داخل ہوجائیں  اور تمہیں  خوش کیا جائے گا۔
{یٰعِبَادِ: اے میرے بندو!} اس آیت ا ور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ دینی دوستی اور اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنے والوں  کی تعظیم اور ان کے دل خوش کرنے کے لئے ان سے فرمایا جائے گا’’ اے میرے بندو! آج نہ تم پر خوف ہے اور نہ تم غمگین ہوگے اور میرے بندے وہ ہیں  جو ہماری آیتوں  پر ایمان لائے اور وہ فرمانبردارتھے،ان سے کہا جائے گا کہ تم اور تمہاری مومنہ بیویاں  جنت میں  داخل ہوجائیں  اورجنت میں  تمہارا اکرام ہوگا، نعمتیں  دی جائیں  گی اورایسے خوش کئے جاؤ گے کہ تمہارے چہروں  پر خوشی کے آثار نمودار ہوں  گے۔( ابو سعود، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۸-۷۰، ۵/۵۵۰، ملخصاً)
	مقاتل نے کہا کہ ’’حشر کے میدان میں  ایک مُنادی یہ اعلان فرمائے گا ’’یٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ‘‘ یعنی اے میرے بندو! آج تم پر کوئی خوف نہیں  ہے۔تو تمام اہلِ محشر اپنے سروں  کو اٹھا لیں  گے ۔پھر وہ مُنادی فرمائے گا