نہیں دیکھی۔( بخاری ، کتاب فضائل اصحاب النّبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، باب مناقب عمر بن الخطاب ... الخ ، ۲ / ۵۲۷، الحدیث: ۳۶۸۸، مشکاۃ المصابیح، کتاب الآداب، باب الحب فی اللّٰہ ومن اللّٰہ، الفصل الاول، ۲/۲۱۸، الحدیث: ۵۰۰۹)
لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ نیک اور پرہیز گار بندوں کو اپنا دوست بنائے اور ان سے محبت رکھے تاکہ آخرت میں ان کی دوستی اور محبت کام آئے ۔
اللہ کی رضا کے لئے ایک دوسرے سے محبت رکھنے کے فضائل:
جو مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضاکے لئے ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں ،ان کے اَحادیث میں بہت فضائل بیان ہوئے ہیں ،ترغیب کے لئے یہاں چار اَحادیث ملاحظہ ہوں ،
(1)…حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’جو لوگ میری وجہ سے آپس میں محبت رکھتے ہیں اور میری وجہ سے ایک دوسرے کے پاس بیٹھتے ہیں اور آپس میں ملتے جلتے ہیں اور مال خرچ کرتے ہیں ، ان سے میری محبت واجب ہوگئی۔( مؤطا امام مالک، کتاب الشعر، باب ما جاء فی المتحابین فی اللّٰہ، ۲/۴۳۹، الحدیث: ۱۸۲۸)
(2)…حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: ’’وہ لوگ کہاں ہیں جو میرے جلال کی وجہ سے آپس میں محبت رکھتے تھے، آج میں ان کو اپنے (عرش کے)سایہ میں رکھوں گا، آج میرے (عرش کے)سایہ کے سوا کوئی سایہ نہیں ۔( مسلم، کتاب البرّ والصلۃ والاداب، باب فی فضل الحب فی اللّٰہ، ص۱۳۸۸، الحدیث: ۳۷(۲۵۶۶))
(3)…حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اگردو شخصوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے باہم محبت کی اور ایک مشرق میں ہے، دوسرا مغرب میں ، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ دونوں کو جمع کردے گا اور فرمائے گا: ’’یہی وہ ہے جس سے تو نے میرے لیے محبت کی تھی۔( شعب الایمان،الحادی والستون من شعب الایمان...الخ، قصۃ ابراہیم فی المعانقۃ...الخ،۶/۴۹۲،الحدیث:۹۰۲۲)
(4)…حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جنت میں یاقوت کے ستون ہیں ان پر زَبَرْجَد کے بالاخانے ہیں ، وہ ایسے روشن ہیں جیسے چمکدار ستارے۔ لوگوں