Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
149 - 764
(2)… مقبول بندوں  کی طرف داری اور تعریف کرنا اللہ تعالیٰ کی سنت ہے۔
(3)… اگر کسی محبوب بندے کو لوگ خدا بھی مان لیں  تو ان لوگوں  کی تردید میں  اس مقبول بندے کی توہین نہ کی جائے بلکہ اس کی عظمت کوباقی رکھا جائے۔
وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓىٕكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ(۶۰)
ترجمۂکنزالایمان:  اور اگر ہم چاہتے تو زمین میں  تمہارے بدلے فرشتے بساتے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اگر ہم چاہتے تو زمین میں  تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے۔
{ وَ لَوْ نَشَآءُ: اور اگر ہم چاہتے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے کفارِ قریش!ہم تم سے اور تمہاری عبادت سے بے نیاز ہیں ، اگر ہم چاہتے تو تمہیں  ہلاک کر کے زمین میں  تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے جو تمہارے بعد آباد رہتے اور ہماری عبادت واطاعت کرتے اور فرشتوں کے آسمانوں  پر رہنے میں  کوئی ایسی فضیلت نہیں  ہے کہ ان کی عبادت کی جائے یایہ کہا جائے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  ہیں (تو پھر تم کیوں  ان کی عبادت کرتے اور انہیں  اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  قرار دیتے ہو)۔(جلالین مع صاوی،الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۰، ۵/۱۹۰۱، قرطبی، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۰، ۸/۷۶، الجزء السادس عشر، ملتقطاً)
وَ اِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَ اتَّبِعُوْنِؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(۶۱)
ترجمۂکنزالایمان:  اور بیشک عیسیٰ قیامت کی خبر ہے تو ہرگز قیامت میں  شک نہ کرنا اور میرے پیرو ہونا یہ سیدھی راہ ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک عیسیٰ ضرورقیامت کی ایک خبر ہے تو ہرگز قیامت میں  شک نہ کرنا اور میری پیروی کرنا۔ یہ سیدھا راستہ ہے۔