Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
103 - 764
کے بہرے اور اندھے ہیں  جس کی وجہ سے یہ ایمان نہیں  لائیں  گے، ا س لئے آپ کفار کی سرکشی پر رنجیدہ نہ ہوں  بلکہ قرآنِ پاک کو مضبوطی سے تھامے رکھیں  اور اس کے احکامات پر عمل کرتے ر ہیں ۔
(9)…یہ بتایا گیا کہ مُتّقی مسلمانوں  کے علاوہ دیگر لوگ قیامت کے دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں  گے اور فرمانبردار مسلمان اس دن بے خوف ہوں  گے اور انہیں  نیک اعمال کے صدقے میں  جنت کی عظیم الشّان نعمتیں  ملیں  گی جبکہ کافر ہمیشہ کے لئے جہنم کے عذاب میں  رہیں  گے اور جہنم میں  ان کا چیخنا چِلاّنا اورفریادیں  کرنا انہیں  کوئی فائدہ نہ دے گا۔
(10)…اس سورت کے آخر میں نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خلاف دارُ النَّدْوَہ میں  تیار کی گئی کفارِ مکہ کی سازش کا ذکر کیاگیا ۔
سورۂ شوریٰ کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ زُخْرُفْکی اپنے سے ما قبل سورت ’’شوریٰ‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ شوریٰ کی ابتداء اور آخر میں  قرآنِ پاک کا وصف بیان کیاگیا اور سورۂ زُخْرُفْ کی ابتداء بھی قرآنِ مجید کے وصف کے بیان سے ہوئی۔ 
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
حٰمٓۚۛ(۱) وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ(۲) اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۚ(۳)
ترجمۂکنزالایمان: روشن کتاب کی قسم۔ ہم نے اُسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: حٰمٓ۔ روشن کتاب کی قسم۔ ہم نے اسے عربی قرآن اتاراتا کہ تم سمجھو۔