Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
475 - 608
بے مقصدو بے اصل اور جھوٹے قصے،کہانیاں  اورافسانے ،جادو،ناجائز لطیفے اور گانا بجانا وغیرہ سب داخل ہے۔اِس قسم کے آلات ِ لَہْو و لَعِب کوبیچنا بھی منع ہے اور خریدنا بھی ناجائز ، کیونکہ یہ آیت ان خریداروں  کی برائی بیان کرنے کے بارے میں  ہی اتری ہے۔ اسی طرح ناجائز ناول، گندے رسالے ، سینما کے ٹکٹ، تماشے وغیرہ کے اسباب سب کی خرید و فروخت منع ہے کہ یہ تمام لَهْوَ الْحَدِیْثِ یا ان کے ذرائع ہیں ۔
آیت ’’وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل:
	اس آیت سے تین مسئلے معلوم ہوئے ،
(1)…قرآن مجید سننے سے اِعراض کرنا اور دین ِاسلام سے روکنے کی خاطر بے فائدہ واقعات،جھوٹی اور بے اصل کہانیاں  اور لطیفے وغیرہ سنا کر قرآنِ مجید سننے سے ہٹادینا عظیم ترین جرم ہے اور اس جرم کا مُرتکِب دردناک عذاب کا حق دار ہے۔
(2)… لوگوں  کو گمراہ کرنے والے کا عذاب گمراہ ہونے والوں  کے مقابلے میں  بہت زیادہ ہے کیونکہ تمام گمراہوں  کا وَبال بھی اسی پر پڑے گا۔
(3)…اس آیت سے علماء ِکرام نے گانے بجانے کی حرمت پر اِستدلال کیا ہے ۔
گانے بجانے کی مذمت:
	اس آیت میں  ’’لَهْوَ الْحَدِیْثِ‘‘ سے متعلق ممتاز مفسرین کا ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد گانا بجانا ہے ،اس مناسبت سے یہاں  گانے بجانے کی مذمت پر2 اَحادیث اورحضرت عمر بن عبد العزیز رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا طرزِ عمل ملاحظہ ہو،
(1)…حضرت عمران بن حصین رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’اس اُمّت میں  زمین میں  دھنسنا،مَسخ ہونا اور آسمان سے پتھر برسنا ہو گامسلمانوں  میں  سے ایک شخص نے عرض کی: یا رسولَ الله! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، یہ کب ہو گا؟ارشاد فرمایا’’جب گانے والیوں  اور موسیقی کے آلات کا ظہور ہو گا اور شرابوں  کو (سرِ عام) پیا جائے گا۔(1)
(2)…حضرت انس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’جو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی، کتاب الفتن، باب ما جاء فی علامۃ حلول المسخ والخسف، ۴/۹۰، الحدیث: ۲۲۱۹۔