Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
47 - 608
ایمان سے دوری میں  اضافہ کیا اور اس آیت سے ان چیزوں  کو بیان کیا جا رہا ہے جن میں  اگر کافر غور و فکر کریں  تو وہ جان لیں  گے کہ اللہ تعالٰی کی عبادت کرنا اور اسے سجدہ کرنا ضروری ہے۔چنانچہ اس آیت میں  ارشاد فرمایا کہ وہ اللہ بڑی برکت والا ہے جس نے آسمان میں  برج بنائے اور ان برجوں  میں  سورج اور روشن کرنے والا چاند بنایا۔(1)
	حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا کہ بروج سے سات سَیّارہ ستاروں  کی منزلیں  مراد ہیں  اور ان برجوں  کی تعدادبارہ ہے۔ (1)حَمْل۔(2)ثَوْر۔(3) جَوْزَاء۔(4) سَرَطَانْ۔(5) اَسَد۔(6) سُنْبُلَہ۔ (7) میزان۔(8) عَقْرَب۔(9) قَوس۔(10) جَدْی۔ (11) دَلْو۔ (12) حُوْت۔ (2) مِرِّیخْ کے برج حَمْل اور عَقْرَب ہیں ،زُہْرَہ کے ثَوْر اور میزان،عُطَارِدْ کے جَوْزَاء اور سُنْبُلَہ، چاند کا سَرَطَانْ، سورج کا اسد، مشتری کے قَوس اور حُوت اور زُحَل کے جَدْی اور دَلْوہیں ۔(3)
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا(۶۲)
ترجمۂکنزالایمان: اور وہی ہے جس نے رات اور دن کی بدلی رکھی اس کیلئے جو دھیان کرنا چاہے یا شکر کا ارادہ کرے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہی ہے جس نے رات اور دن کوایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا (یہ) اس کیلئے (نشانی) ہے جو نصیحت حاصل کرنا چاہتا ہے یا جو (اللہ کا) شکر ادا کرنا چاہتا ہے۔
{وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً: اور وہی ہے جس نے رات اور دن کوایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ معبود وہی ہے جس نے رات اور دن کوایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا کہ ان میں  سے ایک کے بعد دوسرا آتا اور اس کا قائم مقام ہوتا ہے تا کہ جس کا عمل رات یا دن میں  سے کسی ایک میں  قضا ہو جائے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تفسیرکبیر، الفرقان، تحت الآیۃ: ۶۱، ۸/۴۷۹۔
2…خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۶۱، ۳/۳۷۸۔
3…جلالین، الفرقان، تحت الآیۃ: ۶۱، ص۳۰۷-۳۰۸۔