Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
442 - 608
نشانیاں  بیان کرتے ہیں  جو اَشیاء میں  غوروفکر کرنے کے لئے اپنی عقل استعمال کرتے ہیں  ۔ نشانیوں  کا تفصیلی بیان عمومی طور پر تو سب کے لئے ہے البتہ عقل استعمال کرنے والوں  کا بطورِ خاص اس لئے ذکر کیا گیا کہ یہی لوگ در حقیقت نشانیوں  سے فائدہ اٹھاتے ہیں  ۔(1)
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍۚ-فَمَنْ یَّهْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُؕ-وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ(۲۹)
ترجمۂکنزالایمان: بلکہ ظالم اپنی خواہشوں  کے پیچھے ہو لیے بے جانے تو اُسے کون ہدایت کرے جسے خدا نے گمراہ کیا اور اُن کا کوئی مدد گار نہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بلکہ ظالموں  نے جہالت سے اپنی خواہشوں  کی پیروی کی تو جس کو الله نے گمراہ کیا ہو اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مدد گار نہیں ۔
{بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ:  بلکہ ظالموں  نے جہالت سے اپنی خواہشوں  کی پیروی کی۔} یعنی جن ظالموں  نے الله تعالیٰ کا شریک ٹھہرایا انہوں  نے جہالت سے اپنی خواہشوں  کی پیروی کی اور کسی دلیل کے بغیر الله تعالیٰ کے لئے شریک ثابت کردیا تو جسے الله تعالیٰ نے گمراہ کر دیا ہو اسے کوئی ہدایت نہیں  دے سکتا اور مشرکوں  کے لئے کوئی مدد گار نہیں  جو انہیں  الله تعالیٰ کے عذاب سے بچا سکے۔(2)
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًاؕ-فِطْرَتَ اللّٰهِ الَّتِیْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْهَاؕ-لَا تَبْدِیْلَ لِخَلْقِ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُۗۙ-وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابو سعود، الروم، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴/۲۷۸۔
2…تفسیرکبیر، الروم، تحت الآیۃ: ۲۹، ۹/۹۸، جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۳۴۳، ملتقطاً۔