Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
440 - 608
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہی ہے جو اول بناتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا اور (تمہاری عقلوں  کے اعتبار سے) دوسری مرتبہ بنانا الله پرپہلی مرتبہ بنانے سے زیادہ آسان ہے اور آسمانوں  اور زمین میں  سب سے بلند شان اسی کی ہے اور وہی عزت والا حکمت والا ہے۔
{وَ هُوَ الَّذِیْ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ: اور وہی ہے جو اوّل بناتا ہے۔} یعنی الله تعالیٰ ہی مخلوق کو پہلی بارپیدا فرماتا ہے اور اس کے ہلاک ہوجانے کے بعد پھر اسے قیامت کے دن دوبارہ بنائے گا اورتمہاری عقلوں  کے اعتبار سے تو دوسری مرتبہ بنانا الله تعالیٰ پرپہلی مرتبہ بنانے سے زیادہ آسان ہونا چاہیے اگرچہ الله تعالیٰ کیلئے دونوں  برابر ہیں کیونکہ انسانوں  کا تجربہ اور اُن کی رائے یہی بتاتی ہے کہ کسی چیز کو دوبارہ بنانا اسے پہلی بار بنانے سے سہل ہوتا ہے اور الله    تعالیٰ کے لئے مخلوق کو دوبارہ بنانا توکچھ بھی دشوار نہیں ، پھر تم دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کیوں  کرتے ہو؟ آیت کے آخر میں  ارشاد فرمایا کہ آسمانوں  اور زمین میں  سب سے بلند شان اسی کی ہے کہ اس جیسا کوئی نہیں  وہ بر حق معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں  اور وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔(1)
ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْؕ-هَلْ لَّكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ مِّنْ شُرَكَآءَ فِیْ مَا رَزَقْنٰكُمْ فَاَنْتُمْ فِیْهِ سَوَآءٌ تَخَافُوْنَهُمْ كَخِیْفَتِكُمْ اَنْفُسَكُمْؕ-كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ(۲۸)
ترجمۂکنزالایمان: تمہارے لیے ایک کہاوت بیان فرماتا ہے خود تمہارے اپنے حال سے کیا تمہارے لئے تمہارے ہاتھ کے مال غلاموں  میں  سے کچھ شریک ہیں  اس میں  جو ہم نے تمہیں  روزی دی تو تم سب اس میں برابر ہو تم اُن سے ڈرو جیسے آپس میں  ایک دوسرے سے ڈرتے ہو ہم ایسی مفصل نشانیاں  بیان فرماتے ہیں  عقل والوں  کے لئے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، الروم، تحت الآیۃ: ۲۷، ۳/۴۶۲، جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۳۴۲-۳۴۳، مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۹۰۶-۹۰۷، ملتقطاً۔