Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
424 - 608
جنت میں  شادمانی کے نغمات کن لوگوں  کو سنائے جائیں  گے ؟
	جولوگ دنیا میں  گانے باجے سننے سے بچنے والے اورلَہو لَعب اور آلاتِ موسیقی سے دور رہنے والے ہوں  گے توان خوش نصیب حضرات کوجنت میں  شادمانی کے نغمات سنائے جائیں  گے ، جیساکہ حضرت جابر بن عبد الله رَضِیَاللہ تَعَالٰیعَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب قیامت کا دن آئے گا تو الله تعالیٰ ارشاد فرمائے گا’’وہ لوگ کہاں  ہیں  جو اپنے کانوں  اور اپنی آنکھوں  کو شیطان کے آلاتِ موسیقی سے بچایا کرتے تھے،انہیں  الگ کر دو،چنانچہ انہیں  مشک اور عنبر کی کتابوں  میں  الگ کر دیا جائے گا۔پھر الله تعالیٰ فرشتوں  سے فرمائے گا ’’انہیں  میری تسبیح ،تحمید اور تہلیل سناؤ تو وہ فرشتے ایسی آوازوں  سے الله تعالیٰ کی تسبیح بیان کریں  گے جیسی سننے والوں  نے نہ سنی ہو گی۔(1)
{وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اور جو کافر ہوئے۔} یعنی جو کافر ہوئے اور انہوں  نے ہماری آیتوں  اور آخرت کے دن دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب و جزا کا انکار کیا تووہ عذاب میں  داخل کر دئیے جائیں گے اور اس عذاب میں  نہ تخفیف ہو گی اور نہ ہی وہ اس سے کبھی نکلیں  گے ۔(2)
فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ(۱۷)
ترجمۂکنزالایمان: تو الله کی پاکی بولو جب شام کرو اور جب صبح ہو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو الله کی پاکی بیان کرو جب شام کرو اور جب صبح کرو۔
{فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ: تو الله کی پاکی بیان کرو۔} یعنی اے عقل مندو! جب تم نے نیک اعمال کرنے والے مومنوں  کو ملنے والا ثواب اور نعمتیں  یونہی جھٹلانے والے کفار کو ہونے والے عذاب کے بارے میں  جان لیا تو تم صبح شام ہر ا س چیز سے الله تعالیٰ کی پاکی بیان کرو جو ا س کی شان کے لائق نہیں  ۔یہاں  الله تعالیٰ کی پاکی بیان کرنے سے متعلق مفسرین کا ایک
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…در منثور، الروم، تحت الآیۃ: ۱۵، ۶/۴۸۷۔
2…مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۱۶، ص۹۰۴۔