Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
42 - 608
چلے اور تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ بڑی قدرت والا ہے کہ اس نے ایک نطفہ سے مختلف اَعضاء والے،جدا جدا طبیعتوں  والے، طرح طرح کے اَخلاق والے اور مذکر و مؤنث دو قسم کے انسان پیدا کئے، تو جو ایسے انسانوں  اور ان کے علاوہ اور بے شمار چیزوں  کو پیدا کرنے پر قادر ہے وہی اس بات کا حقدار ہے کہ اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہ کی جائے۔(1)
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْؕ-وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا(۵۵)
ترجمۂکنزالایمان: اور اللہ کے سوا ایسوں  کو پوجتے ہیں  جو ان کا بھلا برا کچھ نہ کریں  اور کافر اپنے رب کے مقابل شیطان کو مدد دیتا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور (مشرک) اللہ کے سوا ایسوں  کی عبادت کرتے ہیں  جو نہ انہیں  نفع دیں  اور نہ نقصان پہنچائیں  اور کافر اپنے رب کے مقابلے میں  (شیطان کا) مددگار ہے۔
{وَ یَعْبُدُوْنَ: اور وہ عبادت کرتے ہیں ۔} توحید کے دلائل بیان فرمانے کے بعد ا س آیت سے اللہ تعالٰی نے بتوں  کی پوجا کرنے میں  مشرکین کی مذمت بیان فرمائی ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ یہ مشرک اللہ تعالٰی کے سوا ان بتوں  کی عبادت کرتے ہیں  جو عبادت کرنے کی صورت میں  کوئی نفع نہیں  پہنچا سکتے اور ان کی عبادت کرنا چھوڑ دینے کی صورت میں  کوئی نقصان نہیں  پہنچا سکتے جبکہ وہ لوگ اس رب تعالٰی کی عبادت کو چھوڑے ہوئے ہیں  جس نے انہیں  ایسی نعمتیں  عطا فرمائی ہیں  کہ ان میں  سے چھوٹی سی نعمت بھی اللہ تعالٰی کے سوا کوئی اور عطا نہیں  کر سکتا۔(2)
{وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا: اور کافر اپنے رب کے مقابلے میں  (شیطان کا) مددگار ہے۔} ارشاد فرمایا کہ کافر اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے مقابلے میں  شیطان کا مددگار ہے کیونکہ بت پرستی کرنا شیطان کو مدد دینا ہے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…جلالین مع صاوی، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵۴، ۴/۱۴۴۲-۱۴۴۳۔
2…تفسیرکبیر، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵۵، ۸/۴۷۵، تفسیر طبری، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵۵، ۹/۴۰۱، ملتقطاً۔
3…خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵۵، ۳/۳۷۶-۳۷۷۔