Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
412 - 608
(2)…کفار کے علم کی حد بیان کی گئی اور الله تعالیٰ کی وحدانیَّت وقدرت پر دلائل دئیے گئے۔
(3)…مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے،قیامت قائم ہونے،نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں  کی جزا اور آخرت کا انکار کرنے والے کفار کی سزا کا بیان کیا گیاہے۔
(4)… الله تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں  بیان کی گئیں  ۔
(5)… نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور مسلمانوں  کو دین ِاسلام پر قائم رہنے کی تاکید فرمائی گئی۔
(6)…یہ بتایاگیا ہے کہ اسلام دین ِفطرت ہے اور جو اس دین سے ہٹے گا وہ فطرت سے ہٹ جائے گا۔
(7)…رشتہ داروں  ،مسکینوں  اور مسافروں  پر صدقہ کرنے اور سود سے بچنے اور حلال طریقوں  سے مال میں  اضافہ کرنے اور زکوٰۃ کے ذریعے اپنے مالوں  کو پاک کرنے کا حکم دیاگیا۔
(7)…کفار کے ایمان لانے سے اِعراض کرنے پر نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دی گئی۔
سورۂ عنکبوت کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ روم کی اپنے سے ما قبل سورت ’’عنکبوت ‘‘ کے ساتھ ایک مناسبت یہ ہے کہ دونوں  سورتوں  کی ابتداء ’’الٓـمّٓ‘‘ سے کی گئی اور ان حروف کے بعد تنزیل ،کتاب اور قرآن میں  سے کسی کا ذکر نہیں  کیاگیا ورنہ سورۂ قلم کے علاوہ حروفِ مُقَطَّعات سے شروع ہونے والی دیگر سورتوں  میں  حروفِ مُقَطَّعات کے بعد تنزیل ،کتاب یا قرآن میں  سے کسی ایک کا ذکر کیا گیاہے۔دوسری مناسبت یہ ہے کہ سورۂ عنکبوت کے آخر میں  جہاد کا ذکر ہے اور سورۂ روم کی ابتداء میں  رومیوں  کے الله تعالیٰ کی مدد سے ایرانیوں  پر غالب آنے کی خبر دی گئی ہے ۔(1)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: الله کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: الله کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تناسق الدرر، سورۃ الروم، ص۱۰۹-۱۱۰،  ملتقطاً۔