Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
410 - 608
	یہ آیت ِکریمہ شریعت و طریقت کی جامع ہے یعنی جو توبہ میں  کوشش کریں  گے انہیں  اِخلاص کی، جو طلب ِعلم میں  کوشاں  ہوں  گے انہیں  عمل کی، جو اِتِّباعِ سنت میں  کوشش کریں  گے انہیں  جنت کی راہ دکھا دیں  گے ۔ حق تعالیٰ تک پہنچنے کے اتنے راستے ہیں  جتنے تمام مخلوق کے سانس ہیں ۔ 
{وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ: اور بیشک الله نیکوں  کے ساتھ ہے۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک الله تعالیٰ نیک لوگوں  کے ساتھ ہے کہ دنیا میں  ان کی مدد و نصرت فرماتا ہے اور آخرت میں  انہیں  مغفرت اور ثواب سے سرفراز فرمائے گا۔(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۹، ص۹۰۰۔