Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
403 - 608
کی بھلائی ہے اور کس میں  نقصان ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ کون کس وقت امیری کے لائق ہے اور کون کس وقت غریبی کے لائق ہے لہٰذا وہ حکمت اور مَصلحت کے مطابق ہی ہر ایک کے ساتھ معاملہ فرماتا ہے۔(1)
	نوٹ:مخلوق کے درمیان رزق میں  برابری نہ ہونے کی حکمتیں  جاننے کے لئے سورہِ رعد،آیت نمبر26کے تحت مذکور کلام ملاحظہ فرمائیں ۔
وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُؕ-قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِؕ-بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ۠(۶۳)
ترجمۂکنزالایمان:  اور جو تم اُن سے پوچھو کس نے اُتارا آسمان سے پانی تو اس کے سبب زمین زندہ کردی مَرے پیچھے ضرور کہیں  گے الله نے تم فرماؤ سب خوبیاں  الله کو بلکہ اُن میں  اکثر بے عقل ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اگرتم ان سے پوچھو کہ کس نے آسمان سے پانی اُتارا پھر اس کے ذریعے زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ کیا؟ ضرور کہیں  گے : الله نے۔تم فرماؤ:سب تعریفیں  الله کیلئے ہیں  ، بلکہ ان میں  اکثر نہیں  سمجھتے۔
{وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ: اور اگرتم ان سے پوچھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر آپ عرب کے مشرکوں  سے یہ بات پوچھیں  کہ کس نے آسمان سے پانی اتارا، پھر اس کے ذریعے خشک زمین سے کھیتی، نباتات اور درخت وغیرہ اُگا کر اسے سرسبز و شاداب کیا؟ تو ا س کے جواب میں  وہ ضرور کہیں  گے : الله تعالیٰ نے پانی نازل فرمایا اور اسی نے زمین کو سرسبز کیا۔یعنی وہ لوگ اس کا اعتراف اور اقرار کرتے ہیں  کہ یہ سب الله تعالیٰ نے ہی کیا ہے۔اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرمائیں  کہ سب تعریفیں  ا س الله تعالیٰ کیلئے ہیں  جس نے حق کو ایسابنایا کہ باطل پرست اس کا انکار کرنے کی جرأت نہیں  کر سکتے ، بلکہ ان کافروں  میں  اکثر بے عقل ہیں  کہ اس اقرار اور اعتراف کے باوجود الله تعالیٰ کی وحدانیّت کے منکر ہیں  ۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۲، ۶/۴۸۹، مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۸۹۸، ملتقطاً۔
2…روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۳، ۶/۴۸۹، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۳، ۳/۴۵۶، ملتقطاً۔