Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
402 - 608
کہیں  گے الله نے تو کہاں  اوندھے جاتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اگر تم ان سے پوچھوکہ آسمان اور زمین کس نے بنائے اورسورج اور چاند کو کس نے کام میں  لگایا تو ضرور کہیں  گے: ’’ الله نے‘‘ تو کہاں  الٹے پھرے جاتے ہیں ؟
{وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگرآپ ان کفارِ مکہ سے پوچھیں کہ اتنے بڑے اور اتنے وسیع آسمان اور زمین کس نے بنائے ،سورج اور چاند کو کس نے کام میں  لگایا تو اس کے جواب میں  وہ ضرور کہیں  گے: ’’ الله تعالیٰ نے‘‘ تو پھر یہ لوگ کہاں  الٹے پھرے جاتے ہیں  اور ا س اقرار کے باوجود الله تعالیٰ کی وحدانیّت پر ایمان لانے سے کیوں  مُنْحَرِف ہوتے ہیں ۔(1)
اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(۶۲)
ترجمۂکنزالایمان: الله کشادہ کرتا ہے رزق اپنے بندوں  میں  جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے بیشک الله سب کچھ جانتا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: الله اپنے بندوں  میں  جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور تنگ کردیتا ہے جس کیلئے چاہے، بیشک الله سب کچھ جاننے والا ہے۔
{اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ: الله اپنے بندوں  میں  جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ الله تعالیٰ اپنے بندوں  میں  خواہ وہ مومن ہوں  یا کافر، جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے رزق تنگ کردیتا ہے ، بیشک الله تعالیٰ سب کچھ جاننے والا ہے تو اسے یہ بھی معلوم ہے کہ کس چیز میں  بندے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۱، ص۸۹۸۔