Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
398 - 608
ترجمۂکنزُالعِرفان: ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے پھر ہماری ہی طرف تم پھیرے جاؤگے۔
{كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ: ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے اور اس دارِ فانی کو چھوڑنا ہی ہے ،پھرمرنے کے بعدثواب و عذاب اور اعمال کی جزا کے لئے ہماری ہی طرف تم لوگ پھیرے جاؤگے تو تم پر لازم ہے کہ ہمارے دین پر قائم رہو اور اپنے دین کی حفاظت کے راستے اختیار کرو۔ 
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ(۵۸) الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ(۵۹)
ترجمۂکنزالایمان:  اور بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ضرور ہم انہیں  جنت کے بالا خانوں  پر جگہ دیں  گے جن کے نیچے نہریں  بہتی ہوں  گی ہمیشہ اُن میں  رہیں  گے کیا ہی اچھا اجر کام والوں  کا۔  وہ جنہوں  نے صبر کیا اور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک جو ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے ضرور ہم انہیں  جنت کے بالا خانوں  پر جگہ دیں  گے جن کے نیچے نہریں  بہتی ہوں  گی ہمیشہ ان میں  رہیں  گے، عمل کرنے والوں  کیلئے کیا ہی اچھا اجرہے۔ وہ جنہوں  نے صبر کیااور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔
{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: اور بیشک جو ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے۔} یہاں  سے بطورِ خاص ہجرت کرنے والوں  اور عمومی طور پر ہر نیک کام کرنے والے مسلمان کی جز ابیان کی جارہی ہے ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک جو لوگ ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے جن میں  یہ ہجرت کرنا بھی داخل ہے تو ضرور ہم انہیں  جنت