Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
366 - 608
عبادت کر کے مجھے جہنم میں ڈلوادیا اور تم کہو گے کہ ہمیں  اپنی عبادت کے ذریعے گمراہ کر کے تم نے ہمیں  عذاب میں  مبتلا کر دیا،تم لعن طعن کے ذریعے ایک دوسرے کو دور کرنے کی کوشش کرو گے لیکن دور نہ ہو گے بلکہ جس طرح دنیا میں  اکھٹے تھے اسی طرح جہنم میں  بھی اکھٹے کر دئیے جاؤ گے اور جہنم کی آگ تمہاری آگ کی طرح نہیں  جس سے الله تعالیٰ نے مجھے نجات دی اور میری مدد فرمائی بلکہ تم جہنم کی آگ میں  ہی رہو گے اور اس میں  تمہارا کوئی مددگار نہ ہو گا۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سلامتی کے ساتھ آگ سے باہر تشریف لے آئے تو آپ نے کفار سے فرمایا: ’’میں  نے تمہارے سامنے تمہارے مذہب کا باطل ہونا بیان کیا اور تم سے اس کا کوئی جواب بھی نہ بن پڑا ،پھر بھی تمہارا بتوں  کی پوجا پر قائم رہنا صرف اندھی تقلید ہے کیونکہ تم آپس میں  ایک دوسرے سے دوستی اور محبت رکھتے ہو اس لئے تم میں  سے کوئی نہیں  چاہتا کہ وہ سیرت اور طریقے میں  اپنے دوست سے جدا ہو یا تمہاری اور تمہارے آباء و اَجدا کے مابین دوستی ہے ، تم ان کے وارث ہوئے ،تم نے ان کے عقیدے کو اختیار کر لیا اور ان کی جہالت و گمراہی کو مضبوطی سے تھام لیا ،لیکن یادرکھوکہ تمہاری یہ دوستی اس فانی دنیاتک ہی محدود رہے گی پھر قیامت کے دن تمہارا حال یہ ہوگا کہ سردار اپنے پیرو کاروں  سے کہیں  گے کہ ہم تمہیں  نہیں  پہچانتے اور پیروکار اپنے سرداروں  پر لعنت کرنے لگیں  گے اور تم سب کا ٹھکانہ جہنم ہو گا اورتمہارا کوئی مددگار نہ ہو گا کہ وہ تمہیں  جہنم سے نکال دے جس طرح مجھے تمہاری بھڑکائی ہوئی آگ سے نکالا گیا۔(1)
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌۘ-وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۲۶)
ترجمۂکنزالایمان: تو لوط اس پر ایمان لایا اور ابراہیم نے کہا میں  اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں  بیشک وہی عزت و حکمت والا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو ابراہیم کی تصدیق لوط نے کی اور ابراہیم نے فرمایا: میں اپنے رب کی (سر زمین شام کی) طرف ہجرت کرنے والا ہوں ، بیشک وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔
{فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ: تو ابراہیم کی تصدیق لوط نے کی۔} جب الله تعالیٰ کے فضل وکرم سے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تفسیرکبیر، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۲۵، ۹/۴۶، جلالین مع جمل، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۲۵، ۶/۶۸، ملتقطاً۔