Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
361 - 608
ترجمۂکنزالایمان: اور کیا انہوں  نے نہ دیکھااللہ کیونکر خلق کی ابتدا فرماتا ہے پھر اُسے دوبارہ بنائے گا بیشک یہ الله کو آسان ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور کیا انہوں  نے نہیں  دیکھا کہ الله پیدا کرنے کی ابتداء کیسے کرتا ہے؟پھروہ اسے دوبارہ بنائے گابیشک یہ الله پر بہت آسان ہے۔
{اَوَ لَمْ یَرَوْا: اور کیا انہوں  نے نہیں  دیکھا۔} ممکن ہے کہ اس آیت سے لے کر آیت نمبر23تک کا کلام حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے بارے میں  ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کرنے کے دوران ان آیات میں  کفارِ مکہ کو نصیحت کی گئی اور الله تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہو۔اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا ان کافروں  نے نہیں  دیکھا کہ الله تعالیٰ پیدا کرنے کی ابتداء کیسے کرتا ہے کہ پہلے انسان کو نطفہ بناتا ہے،پھر جمے ہوئے خون کی صورت دیتا ہے،پھر گوشت کا ٹکڑا بناتا ہے اس طرح درجہ بدرجہ اس کی تخلیق کو مکمل کرتا ہے، پھر آخرت میں  دوبارہ زندہ کئے جانے کے وقت الله تعالیٰ اسے دوبارہ بنائے گابیشک پہلی بار پیدا کرنا اور مرنے کے بعد پھر دوبارہ بنانا الله تعالیٰ پر بہت آسان ہے۔(1)
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللّٰهُ یُنْشِئُ النَّشْاَةَ الْاٰخِرَةَؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۚ(۲۰)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ زمین میں  سفر کرکے دیکھو الله کیونکر پہلے بناتا ہے پھر الله دوسری اُٹھان اُٹھاتا ہے بیشک الله سب کچھ کرسکتا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ :زمین میں  چل کر دیکھوکہ الله نے پہلے کیسے بنایا؟ پھر الله دوسری مرتبہ پیدا فرمائے گا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۹، ۳/۴۴۸۔