Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
347 - 608
اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۷)
ترجمۂکنزالایمان:  اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ہم ضرور اُن کی برائیاں  اُتار دیں  گے اور ضرور انہیں  اس کام پر بدلہ دیں  گے جو ان کے سب کاموں  میں  اچھا تھا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جو لوگ ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے توہم ضرور ان سے ان کی برائیاں  مٹا دیں  گے اور ضرور انہیں  ان کے اچھے اعمال کا بدلہ دیں  گے۔
{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: اور جو لوگ ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے۔} اس سے پہلی آیت میں  اِجمالی طور پر بیان کیا گیا کہ جو نیک عمل کرے تو ا س کافائدہ اسے ہی ہو گا اور اب یہاں  سے نیک اعمال کرنے کا ایک فائدہ بیان کیا جارہا ہے ، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کئے توہم ضرور نیکیوں  کے سبب ان سے ان کی برائیاں  مٹا دیں  گے اور ضرور انہیں  ان کے نیک اعمال کا بدلہ دیں  گے۔(1)
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًاؕ-وَ اِنْ جَاهَدٰكَ لِتُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَاؕ-اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(۸)
ترجمۂکنزالایمان:  اور ہم نے آدمی کو تاکید کی اپنے ماں  باپ کے ساتھ بھلائی کی اور اگر وہ تجھ سے کوشش کریں  کہ تو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں  تو ان کا کہا نہ مان میری ہی طرف تمہارا پھرنا ہے تو میں  بتادوں  گا تمہیں  جو تم کرتے تھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تفسیرکبیر، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۷، ۹/۲۹، جلالین، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۷، ص۳۳۵، ملتقطاً۔