Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
345 - 608
پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کی توفیق عطافرمائے،اٰمین۔
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَاؕ-سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ(۴)
ترجمۂکنزالایمان: یا یہ سمجھے ہوئے ہیں  وہ جو برے کام کرتے ہیں  کہ ہم سے کہیں  نکل جائیں  گے کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یا (کیا) بُرے اعمال کرنے والوں  نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں  نکل جائیں  گے؟ وہ کیا ہی بُرا فیصلہ کرتے ہیں ۔
{اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا: یابرے اعمال کرنے والوں  نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں  نکل جائیں  گے؟} ارشاد فرمایا :جو لوگ شرک اور گناہوں  میں  مبتلا ہیں  کیا انہوں  نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہم سے بچ کر کہیں  نکل جائیں  گے اور ہم انہیں  ان کے اعمال کی سز انہ دے سکیں  گے،ایساہر گز نہ ہو گا اوروہ یہ سمجھ کر کیا ہی برا فیصلہ کرتے ہیں ۔(1)
مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍؕ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(۵)
ترجمۂکنزالایمان: جسے الله سے ملنے کی امید ہو تو بیشک الله کی میعاد ضرور آنے والی ہے اور وہی سنتا جانتا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جو الله کی ملاقات کی امید رکھتاہوتو بیشک الله کا مقرر کیا ہوا وعدہ ضرور آنے والا ہے اور وہی سننے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴، ۶/۴۴۷۔