Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
323 - 608
 کہ اے قارون! تواپنی صحت ، قوت ، جوانی اور دولت کو نہ بھول بلکہ تجھے ان کے ساتھ آخرت طلب کرنی چاہئے۔(1)
پانچ چیزوں  کو پانچ سے پہلے غنیمت سمجھیں :
	اس سے معلوم ہو اکہ انسان کو اپنی صحت،قوت جوانی اور دولت الله تعالیٰ کی نافرمانی میں  استعمال کر کے ضائع نہیں  کرنی چاہئے بلکہ انہیں  الله تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری میں  استعمال کرنا چاہئے اور الله تعالیٰ کی ان نعمتوں  کے ذریعے اپنی آخرت کو سنوارنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔حضرت عبد الله بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’پانچ چیزوں  کو پانچ سے پہلے غنیمت سمجھو۔(1) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے ،(2) تندرستی کو بیماری سے پہلے ،(3)دولت مندی کو ناداری سے پہلے ،(4) فراغت کو مصروفیت سے پہلے ، (5)زندگی کو موت سے پہلے ۔(2)
قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ عِنْدِیْؕ-اَوَ لَمْ یَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَهْلَكَ مِنْ قَبْلِهٖ مِنَ الْقُرُوْنِ مَنْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَّ اَكْثَرُ جَمْعًاؕ-وَ لَا یُسْــٴَـلُ عَنْ ذُنُوْبِهِمُ الْمُجْرِمُوْنَ(۷۸)
ترجمۂکنزالایمان: بو لا یہ تو مجھے ایک علم سے ملا ہے جو میرے پاس ہے اور کیا اسے یہ نہیں  معلوم کہ الله نے اس سے پہلے وہ سنگتیں  ہلاک فرمادیں  جن کی قوتیں  اس سے سخت تھیں  اور جمع اس سے زیادہ اور مجرموں  سے ان کے گناہوں  کی پوچھ نہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: (قارون نے) کہا: یہ تو مجھے ایک علم کی بنا پرملا ہے جو میرے پاس ہے اور کیا اسے یہ نہیں  معلوم کہ الله نے اس سے پہلے وہ قومیں  ہلاک فرمادیں  جو زیادہ طاقتوراور زیادہ مال جمع کرنے والی تھیں  اور مجرموں  سے ان کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۷۷، ۳/۴۴۰۔
2…مستدرک، کتاب الرقاق، نعمتان مغبون فیہما کثیر من الناس۔۔۔ الخ، ۵/۴۳۵، الحدیث: ۷۹۱۶۔