وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ(۷۴)
ترجمۂکنزالایمان: اور جس دن انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جو تم بکتے تھے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور یاد کروجس دن ( الله) انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا: کہاں ہیں میرے وہ شریک جنہیں تم (میرا شریک) سمجھتے تھے۔
{وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ: اور یاد کروجس دن انہیں ندا کرے گا۔} یہاں سے مشرکین کا اُخروی حال بیان کیا جا رہا ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ و ہ دن یاد کریں جس دن الله تعالیٰ ان مشرکوں کو ندا کرے گا تو فرمائے گا:اے مشرکو!جنہیں تم دنیا میں میرا شریک سمجھتے تھے وہ کہاں ہیں ؟تاکہ آج کے دن وہ تمہیں نجات دیں اور عذاب سے تمہیں چھٹکارا دلائیں ۔یہ ندا سن کر کفار کے غم میں اورا ضافہ ہو جائے گا۔(1)
وَ نَزَعْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا فَقُلْنَا هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوْۤا اَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠(۷۵)
ترجمۂکنزالایمان: اور ہر گروہ میں سے ہم ایک گواہ نکال کر فرمائیں گے اپنی دلیل لاؤ تو جان لیں گے کہ حق الله کا ہے اور ان سے کھوئی جائیں گی جو بناوٹیں کرتے تھے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لیں گے پھر فرمائیں گے : اپنی دلیل لاؤ تو وہ جان لیں گے کہ حق الله ہی کیلئے ہے اور ان سے ان کی بنائی ہوئی جھوٹی باتیں گم ہوجائیں گی۔
{وَ نَزَعْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا: اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لیں گے۔} یعنی الله تعالیٰ قیامت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تفسیرکبیر، القصص، تحت الآیۃ: ۷۴، ۹/۱۳، تفسیرطبری، القصص، تحت الآیۃ: ۷۴، ۱۰/۹۸، ملتقطاً۔