ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر الله ہمیشہ تم پر قیامت تک رات رکھے تو الله کے سوا کون خدا ہے جو تمہیں روشنی لادے تو کیا تم سنتے نہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: بھلا دیکھو کہ اگر الله تم پر قیامت تک ہمیشہ رات ہی بنادے تو الله کے سوا کون دوسرا معبود ہے جو تمہارے پاس روشنی لائے گا تو کیا تم سنتے نہیں ؟
{قُلْ اَرَءَیْتُمْ: تم فرماؤ: بھلا دیکھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ مکہ والوں سے فرما دیں :تم مجھے اس بات کا جواب دو کہ اگر الله تعالیٰ سورج کو طلوع ہونے سے روک کریا اسے بے نور کر کے تم پر قیامت تک ہمیشہ رات ہی رکھے اور دن نکالے ہی نہیں جس میں تم اپنی معاشی سرگرمیاں انجام دے سکو تو الله تعالیٰ کے سوا کون دوسرا معبود ہے جو یہ قدرت رکھتا ہو کہ تمہارے پاس دن کی روشنی لے آئے، تو کیا تم اس کلام کو ہوش کے کانوں سے سنتے نہیں اور اس میں غورو فکر نہیں کرتے تا کہ تم پر الله تعالیٰ کی قدرت واضح ہو جائے اور تم شرک سے باز آکر ا س کی وحدانیّت پر ایمان لے آؤ ۔(1)
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِلَیْلٍ تَسْكُنُوْنَ فِیْهِؕ-اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ(۷۲)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر الله قیامت تک ہمیشہ دن رکھے تو الله کے سوا کون خدا ہے جو تمہیں رات لادے جس میں آرام کرو تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: بھلا دیکھو کہ اگر الله تم پرقیامت تک ہمیشہ دن ہی بنا دے تو الله کے سوا اورکون معبود ہے جو تمہارے پاس رات لے آئے جس میں تم آرام کرو تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، القصص، تحت الآیۃ: ۷۱، ۶/۴۲۶، جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۳۳۳، ملتقطاً۔